+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 07 2023 14:05:58
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں ٹیکس ان پیڈ 10660 جبکہ ٹیکس پیڈ 10910 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں  تھوڑا نرم ہے مارکیٹ۔  جون کے سودوں کی 11290 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سندھ کیلئے پنجاب سے لوڈنگ اوپن ہو گئی ہے۔ تاہم یہ لوڈنگ پورٹل سسٹم کے تحت ہو گی۔ آج جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ مل سے گاڑیاں گئیں ہیں سندھ کیلئے۔  پورٹل سسٹم کا طریقہ کار وہی ہے جو پہلے ہم نے آپ کو بتایا تھا۔ اگر آپ کو پورٹل سسٹم کی سمجھ نہیں ہے تو جنوبی پنجاب کے ٹرانسپورٹ کمپنیوں والے 6000 روپیہ گاڑی کا لیتے ہیں باقی ڈاکیومنٹ وغیرہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں والے خود بنا کر دے دیں گے آپ لوڈنگ کرا لیں۔  جس کو پورٹل سسٹم سمجھ ہے وہ خود بھی لوڈنگ کرا سکتا ہے۔  فل الحال پرچون میں کام کاج سست ہے۔ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ سے لوڈنگ اتنی بھرپور ہو رہی کہ تین تین دن سے گاڑیاں ہی نہیں مل رہی ہیں۔  جے ڈی ڈبلیو نے ٹیکس ان پیڈ مال لفٹنگ کرانے کی تاریخ میں 5 دن اضافہ کر دیا ہے اور 11 جون تک آپ بغیر جرمانہ کے مال لوڈ کرا سکتے ہیں۔  جس طرح مل سے لفٹنگ ہو رہی ہے ماہرین کا خیال ہے کہ 70/8 دن میں تمام ٹیکس ان پیڈ لفٹ ہو جائے گا مل سے۔