Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Apr 15 2026
زیرہ سفید ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jan 10 2026 17:58:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی 5500 سے 5700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی بیچ ہوئ نہیں کھل کر۔ اچھے کھرے مالوں کا ریٹ ہی اوپر مانگتے ہیں۔ فل حال ان ریٹوں میں دوبارہ گاہک ہے۔ جنہوں نے اوپر ریٹوں میں مال 6000/6200 میں مال بیچے ہیں دوبارہ خریدار ہیں پر بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ سٹاکسٹ بھی جو رہ گئے تھے ان ریٹوں میں تھوڑا تھوڑا کر کے مال خرید رہے ہیں۔ اچھے مال کھل کر ملتے نہیں ہیں۔بڑے گھروں کی سیلنگ بھی نہیں ہے۔ .
Jan 10 2026 17:05:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارکیٹ دوبارہ 25 روپیہ کوئنٹل ڈاؤن ہے اور 14175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ حاضر مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو 14225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بازار بہتر ہی نظر آ رہا ہے۔ بازار میں کھینچ ہے۔ نیچے گاہکی اچھی ہے۔ .
Jan 10 2026 17:01:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مزید تیز ہے اور 131/132 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فروری شروع میں آمدن جہاز والے مالوں کی بھی 109/110 روپیہ کلو کی مارکیٹ بن گئ ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Jan 10 2026 16:04:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید تیز ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 159 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں کیش پیمنٹ پر 160 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 20 دن پیمنٹ پر 162 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی مارکیٹ تیز ہے 6725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 10 2026 15:54:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مشین کلین مال کے 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ میں 568 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں۔ 4% دال مکس ہے اور 11 ٪ تک ڈیمیج مال ہیں۔ کراچی پورٹ پر 174 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ یوکرین کے مال صاف کر کے 7 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ یوکرین کے 8 ایم ایم 225/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا کے بھی مال ہیں پر وہ بکتے نہیں ہے۔ ان کے 6/7/8 ایم ایم 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 10 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے 8 ایم ایم مال برانڈڈ 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8/9 ایم ایم 250/265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے 9 ایم ایم 285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے مال کم ہیں مارکیٹ میں جبکہ نیچے آگے اچھی گاہکی رہنے کے امکانات ہیں۔ موٹے چنوں میں تیزی ہے۔ انڈیا کے 58/60 305 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ 42/44 کاؤنٹ کے 425 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امریکا 9 ایم ایم 355/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تمام قسم کے سفید چنوں میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jan 10 2026 15:33:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کویٹہ منڈی میں 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ آگے رمضان المبارک کی وجہ سے نیچے ریٹیل میں اچھی ڈیمانڈ ہے۔ دوسری جانب بکنگ 50 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور بکنگ 2550/2600 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں 34700 سے 35250 روپیہ من تک کا پڑتا ہے اور مال آنے میں وقت بھی کافی لگتا ہے۔ .
Jan 10 2026 15:29:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15000 روپیہ من اور گولی کوالٹی 17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کراچی مارکیٹ میں انڈین دھنیا 420/425 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مال اونچے پڑتے والے ہیں۔ .
Jan 10 2026 15:25:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارکیٹ دوبارہ 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور جنوری کے سودوں کے 14200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ حاضر بھی جے ڈی ڈبلیو 14215 جبکہ اتحاد 14225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں بدھ پیمنٹ پر گاہک ہے۔ فل حال حاضر میں نیچے گاہکی بھی اچھی ہے۔ نیچے ریٹیل میں کام کرنے والے دکاندار آگے رمضان المبارک کے لیے پہلے سے ہی خریداری کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ .
Jan 10 2026 15:07:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 18000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کچی ہلدی کی بھی آمدن شروع ہے۔ عموماً اس ٹائم پروسیسنگ پلانٹوں والے پرانے مال فارغ کر کے نئے مال خریدتے ہیں۔ .
Jan 10 2026 15:04:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے کوئ تبدیلی نہیں ہے۔ .
Jan 10 2026 14:56:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پچھلے دو ہفتے میں مارکیٹ 450 روپیہ من پلس ہوئ ہے نیچے 9800 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے تھے۔ فل حال پورٹ پر آمدن کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں تھوڑی سیلنگ ہے۔ لوکل بازار انڈر کاسٹ ہے لوکل بازار آگے بہتر ہی رہنے کے امکانات ہیں بکنگ دوبارہ 880 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Jan 10 2026 14:51:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ بھی دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ بہتر ہے اور 157.5/158 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ تھل بھی مارکیٹ تیز ہے اور سرگودھا منڈی میں 6650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال آج نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے دالوں کی اور ان ریٹوں میں ٹریڈرز اور امپورٹرز کو کافی نقصان ہے۔ امپورٹرز کے ہاتھوں میں اونچے ریٹوں والے مال ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 10 2026 14:44:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ کرمسن کوالٹی 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور 155/156 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 157/158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی 530 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں پڑتا 165 روپیہ کلو تک کا ہے لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ ادھر لوکل بھی جو امپورٹرز کے ہاتھوں میں مال ہیں ان ریٹوں میں امپورٹرز کو کافی نقصان ہے۔ .
Jan 10 2026 14:37:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں مارکیٹ تیز ہے 130 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ حاضر میں جو بلک میں مال لگنا ہے وہ تین چار دن لیٹ ہے 15 تاریخ کو لگے گا اور حاضر مال شارٹ ہیں۔ دکان دار بھی جہاز والے مال ہی خرید رہے ہیں 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اس کے بعد جو آگے فروری کے شروع میں مال لگنے ہیں ان مالوں کے 108/109 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ بکنگ 330 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 104.2 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لیکن وہ مال آنے میں وقت کافی ہے جائے گا جبکہ ادھر لوکل میں رمضان المبارک کی وجہ سے ڈیمانڈ پیک پر ہوتی ہے اور ریٹ کافی مناسب ہیں پچھلے سال بھی جنوری میں 109 والی مارکیٹ 135 تک چلی گئ تھی جبکہ اس سے پچھلے سال جنوری 2024 میں 112 روپے والے مارکیٹ 160 تک چلی گئ تھی۔ اور 2023 جنوری فروری میں بھی بازار 175 تک چلا گیا تھا۔ عموماً اس ٹائم نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ پیک پر ہوتی ہے۔ ابھی فل حال لوکل مارکیٹ تیز ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Jan 10 2026 14:26:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9700 گڈ ایوریج جبکہ وی آئ پی مال 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے لوکل ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے اور بیچ بھی تھوڑی تھوڑی ا جاتی ہے۔ کراچی مارکیٹ میں 9500/9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 10 2026 14:19:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 4400/4450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں آگے ڈیمانڈ کے وقت بیچیں گے۔ ابھی کوئ اکا دکا گاڑی کا کام ہو جاتا ہے۔ .
Jan 10 2026 13:30:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے کمزور ہے۔ سرگودھا زون العریبیہ شوگر ملز کے 14850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ یونیکول 14750 رمضان 14700 روپیہ کوئٹنل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ 14650 بھون 14675 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14700 سورج کشمیر وغیرہ 14650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ آر وائ کے 14300/14325 جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 14215 اتحاد 14225 اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی ایس جی ایم الائنس وغیرہ 14200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ نو سیل ہے۔ جبکہ النور مہران فارورڈ آباد گار وغیرہ 14200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں فل حال پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ اسی لیے فارورڈ حاضر سے نیچے کر کے مل جاتا ہے۔ فارورڈ جنوری کے سودے 14135 تک جا کر ابھی 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فروری بھی 14180/90 روپیہ کوئنٹل میں مال مل جاتے ہیں۔ آگے لانگ ٹرم کے لیے ٹریڈرز ان ریٹوں میں خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں کیونکہ پیداوار ضرورت سے زیادہ متوقع ہے اور لانگ ٹرم میں ان ریٹوں میں بھی لے کر ٹریڈرز مار کھا سکتے ہیں۔ ابھی کرشنگ سیزن شروع ہے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے پروڈکشن فگرز آتے جائیں گے اور مزید ٹرینڈ کلئر ہوتا جائے گا۔ .
Jan 10 2026 13:14:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ 100/200 روپیہ من نرم ہے اور 5500/5600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں لائنوں پر۔ تاہم بڑے گھروں کی بیچ نہیں ہے۔ فل حال جن مالوں کی بیچ آ رہی ہے مال بھی کھرے نہیں ہیں۔ ملتان منڈی میں ابھی کام نہیں ہوئے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 100/200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 7700/7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 2/2.5 گاڑی کی آمدن تھی۔ مال سارہ اندر ہی گیا ہے۔ سٹاک ہو گیا ہے۔ باہر بیچ نہیں گئ ہے۔ .
Jan 10 2026 12:50:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 40/60 کوالٹی 11800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 70/30 کوالٹی 12400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی انڈیا اوپر 6200 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوگئے تھے۔ ابھی بازار 5700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ گوار گم بھی اوپر 1350 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے تھے ابھی بازار 1200 ڈالر کے لیول پر ہے۔ گوار میل کا ریٹ بھی لوکل کمزور ہوا ہے اور 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ تھوڑی سست ہے۔ .
Jan 10 2026 12:40:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ مزید کمزور ہے۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے جنوری ہے سودے 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ فروری کے سودے 30/40 روپیہ کوئنٹل اوپر کر کے ۔ل جاتے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ شوگر ملز بھی مال بیچ رہی ہیں۔ ڈیلرز بھی نفع پکا کر رہے ہیں۔ دکان دار بھی ساتھ ساتھ مال بیچ رہے ہیں جنہوں نے نیچے ریٹوں میں مال خریدے ہیں۔ .
Jan 10 2026 12:14:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مال 3650 جبکہ پلانٹ والے مال 3750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن لوڈ میں 8900/9000 روپیہ کوئنٹل جیسی مارکیٹ ہے۔ مارکیٹ 100 روپیہ من بہتر ہے۔ فل حال سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں بیچ نہیں دیتے ہیں۔ .
Jan 10 2026 12:12:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11300/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ٹریڈرز ساتھ ساتھ نفع پکا کر کے دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ ریٹ بھی مونگ کا اچھا ہے۔ ان ریٹوں میں مال ہولڈ نہیں کرنا چاہیے نکالنا چاہیے۔ آگے رمضان المبارک میں دال مونگ کی لاگت کم ہوتی ہے۔ .
Jan 10 2026 12:09:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 157/158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ وائٹیرا کے مال کے 156 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ نیچے اگر آگے ڈیمانڈ اچھی نکلی تو لوکل تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے۔ بکنگ بھی مزید بہتر ہے اور انڈیا کے لیے 535 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں۔ .
Jan 09 2026 22:07:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارکیٹ مزید 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور 14225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فارورڈ میں ٹریڈرز پرافٹ ٹینگ کر رہے ہیں جبکہ فارورڈ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے حاضر بھی خاموشی ہے۔ فروری کے سودے بھی جنوری سے 100 اوپر کر کے مل جاتے ہیں لیکن گاہک نہیں ہے۔ .
Jan 09 2026 21:05:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ فارورڈ مارکیٹ مزید 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ تاہم حاضر میں بازار 14300 ہے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کا۔ فل حال پرافٹ ٹیکنگ ہی کرنی ہے۔ .
Jan 09 2026 17:13:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مالوں کے 180/182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین کے مال مکس 7/8 ایم ایم 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ یوکرین کے 8 ایم ایم 225/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 230 سے 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے جبکہ 9 ایم ایم 285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امریکا 9 ایم ایم 355/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 09 2026 17:11:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مالوں کے 180/182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین کے مال مکس 7/8 ایم ایم 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ یوکرین کے 8 ایم ایم 225/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 230 سے 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے جبکہ 9 ایم ایم 285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امریکا 9 ایم ایم 355/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 09 2026 17:10:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ تو 14270/80 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لیکن حاضر میں 14315 روپیہ کوئنٹل تک ہی بھاؤ ہیں اس سے کم میں مال نہیں ہے۔ ایس جی ایم 14325 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 09 2026 17:00:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ مزید 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے فارورڈ میں 14275 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ 3 مل فروری کے سودے 14375 روپیہ کوئنٹل میں مل جاتے ہیں۔ .
Jan 09 2026 16:57:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 10260 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں ایس کیو کوالٹی کے پیر منگل پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 2/3 دونوں بعد کراچی پورٹ پر مال لگ رہے ہیں جن کی لوکل مارکیٹ میں بیچ ہے۔ .
Apr 15 2026
Apr 15 2026
Apr 15 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott