Yellow Peas | ییلو پیس
Sep 24 2026
ہلدی ثابت ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jun 22 2026 17:40:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسیٰ لائن پر 3100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ کچے مال لوڈ میں 7800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے راولپنڈی پہنچ میں 8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ .
Jun 22 2026 17:31:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 93/94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 22 2026 17:24:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت 100/200 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں 8300/8400 جبکہ حیدرآباد منڈی میں 8100/8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تنزانیہ کے مال 7000 جبکہ برازیل کے مالوں کے 9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مزیداری نظر نہیں آرہی ہے۔ .
Jun 22 2026 17:04:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ سہ پہر کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ 3 مل جون فکس کے سودوں کے 13370 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں جبکہ 3 مل جولائ فکس کے سودوں کے 13100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل ساوتھ پنجاب کی بڑی 3 ملیں ہیں جے ڈی یونائٹڈ اتحاد۔ پورے پاکستان میں فارورڈ میں انہی ملوں کا کام ہوتا ہے اس لیے صرف انہی کی رپورٹ دی جاتی ہے باقی پورے پاکستان کی ملیں انہی کو فالو کرتی ہیں۔ .
Jun 22 2026 16:57:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہائبرڈ جوار سہ پہر کے اوقات میں مارکیٹ 30/40 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور تھوک میں 330 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں جبکہ پرچون میں 360/70 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھوڑے بہت مال ہیں ان میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ جو تھوڑے بہت مال رہ گئے ہیں ٹریڈرز ان کو بھی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں کوئ بھی مال ہولڈ نہیں کر رہے ہیں۔ .
Jun 22 2026 16:37:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فارورڈ مارکیٹ 15/20 روپیہ کوئنٹل ڈاؤن ہوئی ہے اور جون فکس کے سودوں کے 13400 جبکہ جولائی فکس کے سودوں کے 13110 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Jun 22 2026 15:38:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارکیٹ 10/15 روپیہ کوئنٹل مزید بہتر ہوئ ہے اور 3 مل جون فکس 13430 جبکہ جولائ فکس 13160 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال کوورنگ والے گاہک ہیں۔ .
Jun 22 2026 15:33:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا کچے مال 5000/5200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ہلکے مال ڈال کوالٹی 4800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل سٹھری کی کراپ بمپر ہے۔ یوکرین 7 ایم ایم 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 210/215 روپیہ کلو 8/9 ایم ایم 190/200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 235/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم گودام کے مال 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 22 2026 15:32:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دیسی برسیم شیخو پورہ واہنڈو منڈی میں 9000 سے 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پلانٹ والے مال 14500/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب مصری برسیم بھی مارکیٹ رکی ہوئ ہے اور پرانے مالوں کے کراچی مارکیٹ میں 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے 15700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے گاہکی فل حال کمزور ہے .
Jun 22 2026 15:30:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن دیسی سندھ کے کچے مال لائنوں سے 34000/35000 روپیہ من تک کی مارکیٹ ہے ریگولر کوالٹی مالوں کی جبکہ اچھے مال پہنچ میں 38000/39000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور پلانٹ والے مال کے 43500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ لائنوں پر ٹریڈرز کھل کر مال فروخت نہیں کر رہے ہیں۔ .
Jun 22 2026 14:57:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت 400 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا 15500 جبکہ گولی کوالٹی 20000/20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 40 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 1760 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 540 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ لوکل میں 415 روپیہ کلو تک تک بھاؤ ہیں لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jun 22 2026 14:47:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید 800 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 35800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں انڈین زیرہ کے جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی زیرہ 38000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 30 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 2480 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں سی این ایف میں جو کہ کراچی پورٹ پر 34000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پڑتا نیچے ریٹس کا ہے جسکی وجہ سے جہاں مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہوتی ہے ٹریڈرز دوبارہ بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ .
Jun 22 2026 14:41:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور مارکیٹ بہتر ہے اور جہاز والے مالوں کی بیچ نہیں آرہی ہے جبکہ مال بھی مزید کچھ لیے ہوگئے ہیں۔ نپر حاضر والے مالوں کا 159 جبکہ حضرت کرمسن والے مالوں کا 162 روپیہ کلو تک کا گاہک ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے جسکی وجہ بازار بہتر ہے تاہم حاضر میں مسور کے وافر مال بھی نہیں ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سٹاک کافی پڑے ہیں اور اس دفعہ بھی کاشت بمپر ہے بکنگ نرم نظر آرہی ہے۔ .
Jun 22 2026 14:38:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل مزید بہتر ہوئ ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13500 جبکہ اتحاد 13520 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی 13445/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب فارورڈ بھی مندہ ہونے کی وجہ سے ہر بندے نے سر پر مال بیچے ہوئے ہیں۔ اب کوورنگ ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ 3 مل جون فکس کے سودے 13400 روپیہ کوئنٹل ہو گئے ہیں جبکہ جولائ بھی 13150 کا گاہک ہے۔ فل حال فارورڈ بازار تھوڑا بہتر ہے لیکن کوئ زیادہ لمبی چوڑی مزے داری نہیں ہے۔ .
Jun 22 2026 14:26:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 93/94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ کنٹینر میں 320 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں رشیا سے جبکہ بلک میں 305 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 305 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 93.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ 10/20 ڈالر کمزور ہو سکتی ہے کیونکہ رشیا اور کینیڈا میں اس بار پرانی سپلائ کافی پڑی ہے۔ لوکل جو آگے منڈیوں میں سٹاکیہ ہے اس نے تو کم ریٹ سمجھ کر مال سٹاک کیا ہوا ہے لیکن اصل گیم ہی ساری 20 ڈالر کی ہے۔ اگر تھوڑا بہت بازار نرم ہوتا ہے تو سارے امپورٹرز لوکل میں مال فروخت کر کے بکنگ میں چلے جائیں گے۔ فل حال امپورٹرز انتظار کر رہے ہیں کہ بکنگ تھوڑی ڈھیلی ہو تو بکنگ میں مال لیں گے۔ .
Jun 22 2026 14:15:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو 50روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور کراچی مارکیٹ میں پورٹ پورٹ کے مال کے 11300 جبکہ گودام کے مال کے 11350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہو ںے کی وجہ سے لوکل میں بھی تھوڑی جان پڑی ہے۔ ابھی لوکل میں بیچ کم ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ بکنگ 10 ڈالر نرم ہے اور 950/960 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 950 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 11535 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Jun 22 2026 14:12:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ سرگودھا منڈی میں 6600/6650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ملتان 6550 فیصل آباد 6450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جینین کام فل حال تھل کے مالوں کے ہی ہو رہے ہیں کراچی کام نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج بکنگ 10 ڈالر نرم ہوئ ہے اور 610 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں آسٹریلیا سے جو کراچی پورٹ پر 185 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال ان ریٹوں میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہک نہیں ہے۔ رشیا سے کم ریٹوں میں مال مل جاتا ہے۔ رشیا سے 565 ڈالر میں کام ہوئے ہی جو کراچی پورٹ پر 171.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اور تھل کے مال اس بھی کم ریٹ میں پہنچ میں پنجاب کے ٹریڈرز کو پڑ رہے ہیں۔ بکنگ میں ریٹ بھی کنٹینرز میں ہے ویسل میں 10/15 ڈالر کم میں بھی مال مل جاتا ہے۔ پاکستان کی لوکل فصل اچھی ہونے کی وجہ سے اس بار زیادہ رجحان تھل کے مالوں میں ہی ہے۔ آسٹریلیا کے مال کراچی مارکیٹ میں 20 روپیہ کلو انڈر کاسٹ چل رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہونے کے باوجود بھی فل حال کراچی مزے داری نہیں ہے۔ بکنگ بھی دوبارہ نرم بظر آ رہی ہے۔ .
Jun 22 2026 13:36:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12500/12700 جبکہ 60/40 کوالٹی 12300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000/13200 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 5948 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Jun 22 2026 13:09:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ جوہرآباد 14450 بھلوال 14000 سفینہ 13900 المعیز 1 13700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13850 کمالیہ 13615 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ شوگر ملز کے 13465 اتحاد 13480 ڈھرکی 13440 گھوٹکی 13450 ایس جی ایم اور الائنس شوگر ملز کے 13430 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13560 حمزہ 13540 فاطمہ 13685 اشرف 13610 دریا خان 13635 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ النور 13615 مہران فاران شوگر ملز کے 13675 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جون فکس کے سودوں کے 13360 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جولائی فکس کے سودوں کے 13140 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فارورڈ میں کافی سیلنگ آرہی تھی تاہم اب نیچے ریٹس میں ٹریڈرز نے شارٹ کورنگ کی ہے جسکی وجہ سے تھوڑی بہت مارکیٹ بہتر ہوئی ہے تاہم کام ضرورت کے مطابق ہی کرنا چاہیے۔ .
Jun 22 2026 12:52:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور پرمٹ والے مال اسلام آباد پہنچ میں 4150 جبکہ بغیر پرمٹ والے مال 4300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ .
Jun 22 2026 12:50:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16000/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ لودھراں کوالٹی لائنوں پر ڈنڈی والے مال 9000/10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ جامپور وغیرہ کے 11500/12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جامپور سائڈ کے مال ہلکی کوالٹی کے آرہے ہیں جبکہ وی آئی مالوں کا ریٹ اوپر ہے۔ .
Jun 22 2026 12:44:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت 700 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں 14000/14300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ایکسپورٹرز کو تاحال اچھا وارہ ہے گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jun 22 2026 12:37:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں ہلکے مال 12000 جبکہ اچھی کوالٹی کے مال 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پنجاب بھر کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہیں بارشوں کے بعد جواریں بکنا شروع ہوگی تاہم یہاں ساتھ ساتھ مال نکالنا چاہیے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن 380 جبکہ پرولائن 400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔سدا بہار جوار مارکیٹ 500 روپیہ من بہتر ہے اور اوکاڑہ منڈی میں 15500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں پرانے مالوں۔ کے جبکہ نئے مالوں۔ کے 14500/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے مالوں کا کلر ہلکا ہے۔ آمدن 30/40 توڑے تک تھی۔ .
Jun 22 2026 12:35:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل مارکیٹ فیصل آباد منڈی میں 10500/10600 روپیہ من جبکہ کراچی مارکیٹ میں 10600/10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے جبکہ گڈ ایورج اچھے مالوں کے 11000/11100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 22 2026 12:34:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 8400/8500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں مسلسل 3000/3500 روپیہ من کا مندہ آیا ہے جن ٹریڈرز نے اوپر مال فروخت کیے تھے وہ ان ریٹس میں کورنگ کر لیتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ .
Jun 22 2026 12:33:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 6100/6200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم پنجاب بھر کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں بارشوں کے بعد نیچے کام کاج نکلے گا۔ .
Jun 22 2026 12:31:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ ڈاؤن اوپن ہوئی ہے اور لالا موسیٰ لائن پر 3100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ کچے مال لوڈ میں 7800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے راولپنڈی پہنچ میں 8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی سائڈ موٹا باجرہ 7800 جبکہ باریک باجرہ 10800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ضرورت کے مطابق آمنے سامنے کام کرتے رہنا چاہیے۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Jun 20 2026 18:54:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ حاضر میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13415 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جون فکس کے سودوں کے 13215 جبکہ جولائی فکس کے سودوں کے 13097 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jun 20 2026 18:46:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 11500/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے کام کاج تاحال سلو ہی ہے۔ جن ٹریڈرز کے ہاتھوں میں مال ہے وہ روانہ ہی پرافٹ ٹیکنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔ .
Jun 20 2026 18:40:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ چیکو ریگولر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا کچے مال 5200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 7 ایم ایم 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 210/215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 190/200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم گودام کے مال 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Sep 24 2026
Sep 24 2026
Sep 24 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott