Red Chili | لال مرچ ثابت
Oct 06 2026
لوسن کی آج کی تازہ رپورٹ اور مارکیٹ کی صورت حال
Jul 02 2026 17:16:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 6300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 02 2026 16:39:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن ملتان منڈی میں 49500 تک کام ہوا ہے دوبارہ مارکیٹ بہتر ہے۔ حیدرآباد بھی مشین کلین 49500 تک کام ہو گئے مارکیٹ دوبارہ بہتر ہے .
Jul 02 2026 16:38:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصر کی محلہ الکبری منڈی میں 500 پاؤنڈ کمزور ہوا ہے اور 9500 پاؤنڈ تک سودے ہوئے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال کمزور ہے۔ پاکستان خریدار نہیں ہے۔ انڈیا بھی ابھی تھوڑا خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پرانا برسیم کراچی مصری مال 12800 کی بیچ ھے لیکن گاہک 12500 سے اوپر نہیں آتا گاہک بھی اکا دکا ہی ھے۔ .
Jul 02 2026 16:36:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 14500/15000 مارکیٹ بہتر ہے۔ سدا بہار جوار 16500/17000 ہے لیکن نیچے وکرا کم ھے ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں 380/85 کا خریدار ہے لیکن بیچ کم آ رہی ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 02 2026 15:52:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 13460 روپیہ کوئنٹل ڈہرکی گھوٹکی 13430 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جولائی فکس کے سودوں کے 13120 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jul 02 2026 15:50:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 92 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے مزے داری نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جہاز 292 ڈالر تک بک ہوا ہے اس کا پڑتا کراچی پورٹ پر 89.5 روپیہ کلو تک کا ہے۔ اس لیے جو امپورٹرز ہیں لوکل ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا مال فروخت کر کے بکنگ میں جاتے جائیں گے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ زیادہ ہونے کی وجہ سے امپورٹرز میں ڈر ہے کہیں 20 ڈالر بکنگ گر گئ تو ادھر لوکل میں مارکیٹ کریش کر سکتی ہے۔ اور پھر ہر بندہ ہی بکنگ کی طرف بھاگنا شروع کر دے گا۔ اس لیے بڑے سٹاکسٹ ابھی رکے ہوئے ہیں۔ خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ .
Jul 02 2026 15:47:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا 15500/16000 جبکہ گولی کوالٹی 20500/21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ٹکرا کوالٹی کا ریٹ اس لیے کم ہے کیونکہ لوگ اس میں مال مکس وغیرہ کر کے بیچتے ہیں۔ حیدرآباد سائڈ لوکل دھنیا 17000/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گولی کوالٹی کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈین مارکیٹ اونچی ہے اور 1820 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 23480 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا سے پڑتا اونچا ہے جسکی وجہ سے لوکل گولی کوالٹی مالوں کی سیلنگ نہیں آرہی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jul 02 2026 15:40:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گھر گھر کا ریٹ ہے۔ اچھے گھر بیچتے نہیں ہیں ان ریٹوں میں اور ہلکے گھر اگر کم ریٹ بھی رکھیں تو ان کا مال بکتا نہیں ہے۔ دوسری جانب دیسی برسیم شہخوپورہ وانڈو منڈی میں 9000 سے 12000 روپیہ من تک کی پوزیشن ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سب کی نظریں مصر سے بکنگ پر ہیں اگر مصر سے بکنگ 100/150 ڈالر کمزور ہوتی ہے تو پھر کام ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اس بار پاکستانی امپورٹرز رکے ہوئے ہیں پچھلے سیزن کافی مار کھائی ہے۔ ابھی پرانے مال ہی کافی پڑے ہیں اس لیے نئ بکنگ اب ریٹ مار مار کر خریدیں گے۔ .
Jul 02 2026 15:34:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 160 جبکہ مشین کلین مال 170/175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری کچا مال حیدرآباد منڈی میں 5000/5200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ترکی 7 ایم ایم 180 جبکہ یوکرین 7 ایم ایم مالوں کے 173/175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 210/215 روپیہ کلو 8/9 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 230/235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم گودام کے مال 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے جسکی وجہ سے ٹریڈرز بکنگ میں نہیں جارہے ہیں۔ .
Jul 02 2026 15:32:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن پلانٹ والے مال 1000/2000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور ملتان منڈی میں 48000/49000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے جبکہ گاہکی تھوڑی سست ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ پرافٹ ٹیکنگ کرنی چاہیے۔ کچے مال بھی اچھی کوالٹی 45000 کی مارکیٹ ہے۔ جبکہ گاہکی کمزور ہے۔ جبکہ ہلکی کوالٹی مال 39000/40000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی خاموش ہے مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 02 2026 15:22:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسیٰ لائن لوڈ سے 3050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن کچے مالوں کے لوڈ میں 7900/8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی میں 8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 02 2026 15:15:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12300/12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جن ٹریڈرز نے نیچے 10500 کے ریٹس میں مال لیے تھے وہ یہاں مال بیچ رہے ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 02 2026 15:06:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 34800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں مارکیٹ سست ہے۔ کیونکہ بکنگ کا پڑتا کم ریٹ میں ہے۔ بکنگ کراچی پورٹ کے لیے 2430 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 33800 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز کو بک کروا کر لوکل بیچنے میں 1000 روپیہ من کا اب بھی نفع ہے۔ اس لیے لوکل ہاتھ روکتے نہیں ہیں سیلنگ دیتے ہیں اور مال بک کروا لیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایرانی زیرہ اور انڈین زیرہ فیصل آباد منڈی میں 35500/36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ایرانی مال نہیں آ رہے ہیں بلوچستان راستوں کے مسئلے ہیں۔ پہلے گاڑیاں جلا دی تھی ادھر اس وجہ سے خطرہ ہے اس طرف سے ٹریڈرز مال نہیں منگوا رہے ہیں۔ بلوچستان لوکل زیرہ کچے مال جو پہلے 23000/24000 رہ گئے تھے ابھی 28000/29000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے چھنے ہوئے مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ سست ہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چائنہ کی سیلنگ کی وجہ سے مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 02 2026 14:51:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی 100 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 11350 کا گاہک ہے جبکہ 11400 روپیہ من تک کی بیچ ہے۔ بکنگ بہتر ہے اور 963 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 11693 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 02 2026 14:31:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 165 جبکہ کرمسن مسور ایڈوانس پیمنٹ پر 166 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال امپورٹرز ساتھ ساتھ مال بیچ رہے ہیں مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے بکنگ کمزور ہونے کی وجہ سے۔ بکنگ حاضر 540 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں آسٹریلیا سے جو کراچی پورٹ پر 164 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ کنٹینرز کے ریٹ ہے بلک میں 10/15 ڈالر کم ہی ریٹ سمجھنا چاہیے۔ دوسری جانب نیو کراپ 515 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 156.33 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم آسٹریلیا نیو کراپ اکتوبر میں آتی ہے اور نومبر میں مال شپ ہوتے ہیں اور آگے دسمبر جنوری میں مال آئیں گے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ بھی کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ سپلائ کافی زیادہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فل حال کام سست ہے۔ .
Jul 02 2026 13:37:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہائبرڈ جوار 20 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہے اور گنگا لائن وغیرہ کے 390/400 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں پرچون میں۔ اب اکا دکا ٹریڈرز کے پاس مال تھوڑے رہ گئے ہیں زیادہ تر پرافٹ ٹیکنگ کر لی ہے ٹریڈرز نے۔ اب تھوڑے تھوڑے مال پرچون میں سیل کرتے ہیں اس لیے ریٹ بہتر ہے۔ پرولائن جوار کے 430 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 02 2026 13:17:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ مانگتے ہیں۔ نیچے خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آنے والی گاہکی میں مال فروخت بھی کرنے چاہیے۔ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ پرچون میں 370/375 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں پرانے 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مال شارٹ ہیں جہاں گاہکی بنی مارکیٹ تیز ہو جائے گی تاہم مال اسی گاہکی میں نکالنے بھی چاہیے۔ .
Jul 02 2026 13:16:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ جوہرآباد 14400 بھلوال 13950 سفینہ 13850 المعیز 1 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13800 کمالیہ 13590 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ شوگر ملز کے 13480 اتحاد 13500 ڈھرکی گھوٹکی 13465 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13550 حمزہ 13525 فاطمہ 13600 اشرف 13560 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ النور 13505 مہران فاران شوگر ملز کے 13550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جون فکس کے سودوں کے 13480 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جولائی فکس کے سودوں کے 13125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر مارکیٹ رکی ہوئی ہے جبکہ فارورڈ سست ہے۔ .
Jul 02 2026 12:48:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 164 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل کے مال سرگودھا منڈی میں 6750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ان ریٹوں میں تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ جنہوں نے نیچے ریٹوں میں لیے ہیں 200/300 روپیہ من پرافٹ ہے۔ ساتھ ساتھ مال نکال بھی رہے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ انٹرنیشنل مارکیٹ کے مقابلے میں ریٹ کم ہے لیکن اوپر انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور ہے۔ آسٹریلیا 15 ڈالر مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 583 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 177 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ یہ کنٹینرز میں بکنگ کا ریٹ ہے بکنگ میں ویسے ہی 15/20 ڈالر ریٹ کم ہوتا ہے۔ رشیا سے 560 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ بھی فل حال سست نظر آ رہی ہے۔ پرانے سٹاک کافی زیادہ پڑے ہیں اور ان ریٹوں میں گاہکی کمزور ہے۔ .
Jul 02 2026 12:38:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کل ییلو پیس کے جہاز والے مالوں کا پڑتا غلطی سے 87 روپیہ کلو تک لکھا گیا تھا جس کے لیے ہم معزرت خواہ ہیں۔ جہاز 292 ڈالر میں بک ہوا کے اور اس پر 10٪ تک خرچہ آتا ہے جو کہ 89.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ 10 ہزار ٹن تک مال بک ہوچکا ہے جبکہ مزید بھی 10 ہزار ٹن کی آواز ہے۔ .
Jul 02 2026 12:30:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہتر ہے اور 1720 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ لوکل میں بھی ایکسپورٹ میں وارہ ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jul 02 2026 12:29:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مزیداری نہیں ہے۔ جامپور والے مال 11500/12500 لودھراں ڈنڈی والے مال 9000/10000 جبکہ جلال پور ڈنڈی والے مال 7000/8000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 02 2026 12:10:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ پرمٹ والے مال اسلام آباد پہنچ میں 4350 جبکہ بغیر پرمٹ والے مال 4450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ فلحال مال ہولڈ رکھنے چاہیے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 237.5 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 02 2026 12:07:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 6200 روپیہ من تک کا گاہک ہے۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ کھل کر بیچ نہیں آرہی ہے۔ آگے جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ میں پیسے پڑ جائے گے۔ .
Jul 02 2026 12:05:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8400/8450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کھل کر بیچ نہیں آرہی ہے۔ حیدرآباد منڈی میں رجحان کے مال 8000 جبکہ بقیہ لائنوں کے مال 7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل تھل کے علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں جبکہ فلحال فصل کو ابھی کوئی نقصان ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں جبکہ آگے بھی مزید بارشیں ہیں۔ .
Jul 01 2026 18:52:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 6200 روپیہ من تک کا گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ آگے جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ .
Jul 01 2026 18:52:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانے مالوں کے 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر والے مالوں کے 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 01 2026 18:49:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13480 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ جون فکس کے سودوں کے 13500 جبکہ جولائی فکس کے سودوں کے 13140 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jul 01 2026 18:44:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 165 جبکہ برانڈڈ مشین ملین مال 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری کچا مال حیدرآباد منڈی میں 5000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 7 ایم ایم مالوں کے 173/175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 215 روپیہ کلو 8/9 ایم ایم 195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم گودام کے مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jul 01 2026 18:43:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور جہاز والے مالوں کے 157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر حاضر والے مالوں کے 161 جبکہ کرمسن والے مالوں کے 162/163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott