+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 02 2026 12:48:40
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 164 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل کے مال سرگودھا منڈی میں 6750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ان ریٹوں میں تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ جنہوں نے نیچے ریٹوں میں لیے ہیں 200/300 روپیہ من پرافٹ ہے۔ ساتھ ساتھ مال نکال بھی رہے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ انٹرنیشنل مارکیٹ کے مقابلے میں ریٹ کم ہے لیکن اوپر انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور ہے۔ آسٹریلیا 15 ڈالر مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 583 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 177 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ یہ کنٹینرز میں بکنگ کا ریٹ ہے بکنگ میں ویسے ہی 15/20 ڈالر ریٹ کم ہوتا ہے۔ رشیا سے 560 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ بھی فل حال سست نظر آ رہی ہے۔ پرانے سٹاک کافی زیادہ پڑے ہیں اور ان ریٹوں میں گاہکی کمزور ہے۔