+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 02 2026 15:40:10
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گھر گھر کا ریٹ ہے۔ اچھے گھر بیچتے نہیں ہیں ان ریٹوں میں اور ہلکے گھر اگر کم ریٹ بھی رکھیں تو ان کا مال بکتا نہیں ہے۔ دوسری جانب دیسی برسیم شہخوپورہ وانڈو منڈی میں 9000 سے 12000 روپیہ من تک کی پوزیشن ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سب کی نظریں مصر سے بکنگ پر ہیں اگر مصر سے بکنگ 100/150 ڈالر کمزور ہوتی ہے تو پھر کام ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اس بار پاکستانی امپورٹرز رکے ہوئے ہیں پچھلے سیزن کافی مار کھائی ہے۔ ابھی پرانے مال ہی کافی پڑے ہیں اس لیے نئ بکنگ اب ریٹ مار مار کر خریدیں گے۔