+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 13 2026 13:39:06
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10300/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گڈ ایوریج مالوں کے جبکہ کراچی مارکیٹ بھی 10400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مشین کلین مالوں کا 600 روپیہ من اوپر ریٹ ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس وقت جو بڑی پیداواری منڈیاں ہیں وہاں آمدن 5000/6000 بوری تک پہنچ گئ ہے۔ ہلکی کوالٹی مالوں کا لوکل منڈیوں میں 8200/8300 سے 8700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نارمل کوالٹی 9200 سے 9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور گڈ ایوریج مال 9800 سے 10200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور وی آئ پی مالوں کے 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لائنوں سے ٹریڈرز مکس کر کے مال بھیجتے ہیں آگے فیصل آباد کراچی کوئٹہ وغیرہ تاہم آگے بڑی منڈیوں میں مل پاس مال چلتے ہیں۔ ہلکے مال ہوں تو ملیں یا فیل ہو جاتے ہیں یا وٹہ لگتا ہے۔ فل حال آمدن بھی بھرپور ہے اور گاہک بھی بھرپور ہے۔ بڑے سٹاکسٹ لوکل میں گاہک ہیں۔ ایکسپورٹرز بھی گاہک ہیں۔