+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 11 2026 14:17:56
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم پرانا مصری کراچی مارکیٹ میں 14000 کا خریدار بن جاتا ہے جبکہ نیا مصری 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن 16000 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصر سے بکنگ پلس ہے 1300/1320 ڈالر فی ٹن جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ ایک جہاز پاکستان کیلئے نکلا ہے ماہرین کا کہنا ہے اگلے دو چار دن تک کراچی پہنچ جائے گا اس میں زیادہ مسل نہیں ہے تقریباً 10/15 کنٹینر کی آواز ہے تاہم صحیح اندازہ جہاز لگنے کے بعد ہو گا کہ کتنا مال پورٹ پر لگا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دوسری بڑی کھیپ مصر سے 15/16 اگست کو نکلے گی پاکستان کیلئے یہ بھی ڈائریکٹ جہاز ہے 12/13 دن میں پاکستان پہنچ جائے گا اس کے بعد پھر 28 اگست کو مصر سے جہاز ہے پھر دو ستمبر کو بھی مصر سے جہاز ہے تاہم 28 اگست اور 2 ستمبر والے جہازوں میں اتنی بکنگ نہیں ہوئی ہے فل الحال امپورٹرز 15/16 اگست کو جہاز مصر سے نکلے گا اسی میں بکنگ لے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگست کے آخر میں نئے مال کی ڈیلیوری ملنا شروع ہو جائے گی۔