+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 03 2026 14:25:55
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید 1000/2000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 10000/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اوپر لیول پر کام کاج نہیں ہے جبکہ نیچے دکانوں پر گٹو گٹو مال فروخت ہو رہا ہے۔ 

ہائبرڈ جوار گنگا لائن 400 جبکہ پرولائن 420 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ خریدار نہیں ہے۔ اگر کوئی گاہک 5/10 روپیہ کلو نیچے کر کے بھی مال مانگتا ہے تو بیچ آجاتی ہے۔ 

سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 6000/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اوکاڑہ منڈی میں 7000/8000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج آمدن 1 گاڑی تک تھی۔