+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 29 2026 15:56:36
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا مارکیٹ 50 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 6650 جبکہ کیش پیمنٹ پر 6700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 164 جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 169 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ زیادہ تر کام تھل کے مالوں کے ہی ہو رہے ہیں۔ بکنگ میں ریٹ اوپر ہے 610 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں آسٹریلیا سے فل حال وارہ پڑتا نہیں ہے۔ تنزانیہ کے مال کراچی مارکیٹ میں باریک مال 158/160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مکس مال 165/170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ موٹے مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تنزانیہ سے فل حال ابھی نئے کام نہیں ہو رہے ہیں تنزانیہ کی کراپ اگست میں آتی ہے اور ستمبر شپمنٹ کے سودے ملتے ہیں جو کہ آگے نومبر کے قریب مال آتے ہیں۔