Clover Seed | برسیم
Oct 01 2026
گندم کی آج کی تازہ ترین صورتحال
Jul 02 2026 18:59:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی نیا 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن 15000 کی بیچ آ گئ ہے۔ مارکیٹ سست ہے .
Jul 02 2026 18:50:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 160 جبکہ مشین کلین مال 170/175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 530 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 160 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ سٹھری کچا مال حیدرآباد منڈی میں 5000/5200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ترکی 7 ایم ایم 180 جبکہ یوکرین 7 ایم ایم مالوں کے 173/175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 210/215 روپیہ کلو 8/9 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 230/235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم گودام کے مال 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jul 02 2026 18:46:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ نرم ہے اور 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کے سودوں کے 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 02 2026 18:42:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں سوموار پیمنٹ پر ڈھرکی شوگر ملز کے 13415 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گھوٹکی 13430 اے کے ٹی 13450 جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز 13475 حمزہ شوگر ملز 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ 3 مل جولائ فکس کے سودے 13100/110 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ مزید تیز ہے اور 480 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں لنڈن شوگر کے۔ .
Jul 02 2026 18:39:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ شام کے اوقات میں لالا موسیٰ سائڈ پر لوڈ میں 3050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن کچے مالوں کے لوڈ میں 7900/8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی میں 8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 02 2026 18:35:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی 10500/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں 10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے جبکہ گاہکی بھی کمزور ہے۔ .
Jul 02 2026 18:33:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جامپور کوالٹی مال 10500 سے 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہیں۔ لودھراں جلال پور وغیرہ ڈنڈی والے مال 7000 سے 8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jul 02 2026 18:30:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہے شام کے اوقات میں اور 93 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ تاہم لانگ ٹرم کے لیے ابھی مال نہیں خریدنے چاہیں ابھی رکنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 292 ڈالر میں پاکستان کے لیے ویسل تو بک ہوا ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ کافی زیادہ پڑی ہے جس کی وجہ سے بکنگ کمزور نظر آ رہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹوں میں 10/20 ڈالر مزید کمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jul 02 2026 18:26:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور 164 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ آگے بکنگ مزید ڈاؤن نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے لوکل میں ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ .
Jul 02 2026 18:26:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں پورٹ کے مال کے 11350 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 11400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ بکنگ بہتر ہونے کی وجہ سے لوکل میں سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ بکنگ برما سے 965 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 11717 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل بازار 350 روپیہ من نیچے ہے۔ .
Jul 02 2026 18:23:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو نرم ہے اور 163.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل کے مال سرگودھا منڈی میں 6700/6750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 02 2026 18:20:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مزید بہتر ہوئ ہے اور 8500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال بیچ کھل کر نہیں ہے۔ ابھی سیالو مونگ کی آمدن شروع نہیں نہیں ہوئ ہے۔ 15 جولائ کے بعد مال آنا شروع ہونگے۔ .
Jul 02 2026 17:17:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12200/12300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ .
Jul 02 2026 17:16:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 6300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 02 2026 16:39:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن ملتان منڈی میں 49500 تک کام ہوا ہے دوبارہ مارکیٹ بہتر ہے۔ حیدرآباد بھی مشین کلین 49500 تک کام ہو گئے مارکیٹ دوبارہ بہتر ہے .
Jul 02 2026 16:38:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصر کی محلہ الکبری منڈی میں 500 پاؤنڈ کمزور ہوا ہے اور 9500 پاؤنڈ تک سودے ہوئے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال کمزور ہے۔ پاکستان خریدار نہیں ہے۔ انڈیا بھی ابھی تھوڑا خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پرانا برسیم کراچی مصری مال 12800 کی بیچ ھے لیکن گاہک 12500 سے اوپر نہیں آتا گاہک بھی اکا دکا ہی ھے۔ .
Jul 02 2026 16:36:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 14500/15000 مارکیٹ بہتر ہے۔ سدا بہار جوار 16500/17000 ہے لیکن نیچے وکرا کم ھے ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں 380/85 کا خریدار ہے لیکن بیچ کم آ رہی ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 02 2026 15:52:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 13460 روپیہ کوئنٹل ڈہرکی گھوٹکی 13430 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جولائی فکس کے سودوں کے 13120 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jul 02 2026 15:50:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 92 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے مزے داری نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جہاز 292 ڈالر تک بک ہوا ہے اس کا پڑتا کراچی پورٹ پر 89.5 روپیہ کلو تک کا ہے۔ اس لیے جو امپورٹرز ہیں لوکل ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا مال فروخت کر کے بکنگ میں جاتے جائیں گے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ زیادہ ہونے کی وجہ سے امپورٹرز میں ڈر ہے کہیں 20 ڈالر بکنگ گر گئ تو ادھر لوکل میں مارکیٹ کریش کر سکتی ہے۔ اور پھر ہر بندہ ہی بکنگ کی طرف بھاگنا شروع کر دے گا۔ اس لیے بڑے سٹاکسٹ ابھی رکے ہوئے ہیں۔ خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ .
Jul 02 2026 15:47:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا 15500/16000 جبکہ گولی کوالٹی 20500/21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ٹکرا کوالٹی کا ریٹ اس لیے کم ہے کیونکہ لوگ اس میں مال مکس وغیرہ کر کے بیچتے ہیں۔ حیدرآباد سائڈ لوکل دھنیا 17000/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گولی کوالٹی کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈین مارکیٹ اونچی ہے اور 1820 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 23480 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا سے پڑتا اونچا ہے جسکی وجہ سے لوکل گولی کوالٹی مالوں کی سیلنگ نہیں آرہی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jul 02 2026 15:40:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گھر گھر کا ریٹ ہے۔ اچھے گھر بیچتے نہیں ہیں ان ریٹوں میں اور ہلکے گھر اگر کم ریٹ بھی رکھیں تو ان کا مال بکتا نہیں ہے۔ دوسری جانب دیسی برسیم شہخوپورہ وانڈو منڈی میں 9000 سے 12000 روپیہ من تک کی پوزیشن ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سب کی نظریں مصر سے بکنگ پر ہیں اگر مصر سے بکنگ 100/150 ڈالر کمزور ہوتی ہے تو پھر کام ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اس بار پاکستانی امپورٹرز رکے ہوئے ہیں پچھلے سیزن کافی مار کھائی ہے۔ ابھی پرانے مال ہی کافی پڑے ہیں اس لیے نئ بکنگ اب ریٹ مار مار کر خریدیں گے۔ .
Jul 02 2026 15:34:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 160 جبکہ مشین کلین مال 170/175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری کچا مال حیدرآباد منڈی میں 5000/5200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ترکی 7 ایم ایم 180 جبکہ یوکرین 7 ایم ایم مالوں کے 173/175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 210/215 روپیہ کلو 8/9 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 230/235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم گودام کے مال 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے جسکی وجہ سے ٹریڈرز بکنگ میں نہیں جارہے ہیں۔ .
Jul 02 2026 15:32:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن پلانٹ والے مال 1000/2000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور ملتان منڈی میں 48000/49000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے جبکہ گاہکی تھوڑی سست ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ پرافٹ ٹیکنگ کرنی چاہیے۔ کچے مال بھی اچھی کوالٹی 45000 کی مارکیٹ ہے۔ جبکہ گاہکی کمزور ہے۔ جبکہ ہلکی کوالٹی مال 39000/40000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی خاموش ہے مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 02 2026 15:22:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسیٰ لائن لوڈ سے 3050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن کچے مالوں کے لوڈ میں 7900/8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی میں 8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 02 2026 15:15:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12300/12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جن ٹریڈرز نے نیچے 10500 کے ریٹس میں مال لیے تھے وہ یہاں مال بیچ رہے ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 02 2026 15:06:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 34800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں مارکیٹ سست ہے۔ کیونکہ بکنگ کا پڑتا کم ریٹ میں ہے۔ بکنگ کراچی پورٹ کے لیے 2430 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 33800 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز کو بک کروا کر لوکل بیچنے میں 1000 روپیہ من کا اب بھی نفع ہے۔ اس لیے لوکل ہاتھ روکتے نہیں ہیں سیلنگ دیتے ہیں اور مال بک کروا لیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایرانی زیرہ اور انڈین زیرہ فیصل آباد منڈی میں 35500/36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ایرانی مال نہیں آ رہے ہیں بلوچستان راستوں کے مسئلے ہیں۔ پہلے گاڑیاں جلا دی تھی ادھر اس وجہ سے خطرہ ہے اس طرف سے ٹریڈرز مال نہیں منگوا رہے ہیں۔ بلوچستان لوکل زیرہ کچے مال جو پہلے 23000/24000 رہ گئے تھے ابھی 28000/29000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے چھنے ہوئے مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ سست ہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چائنہ کی سیلنگ کی وجہ سے مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 02 2026 14:51:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی 100 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 11350 کا گاہک ہے جبکہ 11400 روپیہ من تک کی بیچ ہے۔ بکنگ بہتر ہے اور 963 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 11693 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 02 2026 14:31:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 165 جبکہ کرمسن مسور ایڈوانس پیمنٹ پر 166 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال امپورٹرز ساتھ ساتھ مال بیچ رہے ہیں مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے بکنگ کمزور ہونے کی وجہ سے۔ بکنگ حاضر 540 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں آسٹریلیا سے جو کراچی پورٹ پر 164 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ کنٹینرز کے ریٹ ہے بلک میں 10/15 ڈالر کم ہی ریٹ سمجھنا چاہیے۔ دوسری جانب نیو کراپ 515 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 156.33 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم آسٹریلیا نیو کراپ اکتوبر میں آتی ہے اور نومبر میں مال شپ ہوتے ہیں اور آگے دسمبر جنوری میں مال آئیں گے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ بھی کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ سپلائ کافی زیادہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فل حال کام سست ہے۔ .
Jul 02 2026 13:37:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہائبرڈ جوار 20 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہے اور گنگا لائن وغیرہ کے 390/400 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں پرچون میں۔ اب اکا دکا ٹریڈرز کے پاس مال تھوڑے رہ گئے ہیں زیادہ تر پرافٹ ٹیکنگ کر لی ہے ٹریڈرز نے۔ اب تھوڑے تھوڑے مال پرچون میں سیل کرتے ہیں اس لیے ریٹ بہتر ہے۔ پرولائن جوار کے 430 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 02 2026 13:17:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ مانگتے ہیں۔ نیچے خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آنے والی گاہکی میں مال فروخت بھی کرنے چاہیے۔ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ پرچون میں 370/375 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں پرانے 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مال شارٹ ہیں جہاں گاہکی بنی مارکیٹ تیز ہو جائے گی تاہم مال اسی گاہکی میں نکالنے بھی چاہیے۔ .
Oct 01 2026
Oct 01 2026
Oct 01 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott