+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 18 2026 14:47:52
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا لوکل مارکیٹ بہتر ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 6350 روپیہ من ملتان 6450 روپیہ من جبکہ سرگودھا منڈی میں 6550 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل تھل کے مالوں کے سٹاکسٹ گاہک بن جاتے ہیں۔ کیونکہ لوکل ریٹ مناسب سے اور آسٹریلیا بکنگ 620 ڈالر کے لیول پر ہے۔ 620 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 189 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ میں آسٹریلیا سے گاہک بھی نہیں ہے۔ رشیا سے 565 ڈالر تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 172 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل تھل کے مال سستے ہیں۔ پنجاب پہنچ میں کم ریٹ میں مل جاتے ہیں۔ اس لیے سٹاکسٹ بھی تھل کے مالوں کے ہی گاہک ہیں۔ تھل مارکیٹ 6300/6400 کی طرف آتی ہے تو لوکل گاہک بننا شروع ہو جاتا ہے جبکہ اوپر 6800 کے لیول پر بیچ آنا شروع ہو جاتی ہے۔