+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 15 2026 23:08:27
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی نیا مال مصری 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15500 کا خریدار بن جاتا ہے۔ بیچ کم آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج مصر کے ایک ایکسپورٹر بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ مصر میں ابھی پرانا مال بھی 100 کنٹینر پڑا ہوا ہے اور نئی فصل بھی اچھی ہے۔ تاہم ابھی آمد کھل کر شروع نہیں ہوئی ہے۔ جولائی میں بھرپور آمد شروع ہو جائے گی۔ اس سال کام کرنے کا انداز تھوڑا مختلف رکھنا پڑے گا کیونکہ برسیم سٹے بازی والا سودا ہے اس لئے وکرا شروع ہونے سے پہلے پہلے اپ ڈاؤن رہے گی آپ اپنے کام کو اس انداز سے کریں کہ 20/25 ستمبر تک اپنے آپ کو فارغ کر لیں۔ پھر روزانہ تھوڑا تھوڑا کر بیچیں۔ ابھی برسیم میں کئی اتار چڑھاؤ آئیں گے۔ لیکن مجموعی طور پر ایسی حکمت عملی اپنائیں جس سے وکرے کے ٹائم بندہ پھنسے نہ۔ پاکستان کی مارکیٹ اس وقت مصر سے 175 ڈالر نیچے ھے اور کئ لوگوں نے 16800 سے 17000 میں مال بیچے ہوے ہیں 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن۔ مصر چونکہ اونچا ہے اس لئے کوورنگ والے گاہک ہیں۔