+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 18 2026 11:43:19
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ کمزور ہے اور 163.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کراچی مارکیٹ کمزور ہے کیونکہ تھل سستا ہے۔ ملرز اور سٹاکسٹ تھل کے مال ہی خرید رہے ہیں۔ تھل کے مال سرگودھا پہنچ میں 6400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال تھل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ ریٹ مناسب ہے۔ 200/400 روپیہ من مارکیٹ میں پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ آج مزید بہتر ہوئ ہے اور 610 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں۔ تاہم پاکستان سے ان ریٹوں میں گاہک نہیں ہے۔ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں مال سستا ہے اور ٹریڈرز کا تھل کی طرف ہی رجحان ہے۔ پاکستانی امپورٹرز نے جہاز بک کروائے ہیں وہ ری سیل میں بکنگ سے کم ریٹ میں مال مل جاتا ہے۔ امپورٹرز جنہوں نے جہاز بک کروائے ہیں ان کے پاس کافی مقدار میں مال ہوتا ہے اس لیے وہ اپنا تھوڑا بہت نفع رکھ کر آگے مال بیچ دیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس بار موسم سوپر النینو کی پیشگوئی ہے جس کی وجہ سے ایشیا میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔ اسی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے انڈیا کے بڑے ادارے جو کالا چنا اپنے پاس رکھتے ہیں پہلے سے ہی زیادہ سے زیادہ بفر سٹاک رکھنے کے چکروں میں ہیں اور آسٹریلیا میں کافی زیادہ سپلائ باقی ہونے کے باوجود انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹوں میں بہتری ہو گئ ہے۔ تاہم آسٹریلیا سے اب ان ریٹوں میں بیچیں بھی آئیں گی۔ انڈیا کھپت کے لحاظ سے دالوں کا سب سے بڑا ملک ہے۔ تاہم آسٹریلیا نے مارچ میں صرف 27120 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جو کہ فروری کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ فروری میں آسٹریلیا نے 277650 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا تھا۔ پچھلے سال اکتوبر سے لے کر اس سال مارچ آخر تک آسٹریلیا نے 14.59 لاکھ ٹن تک کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے۔ابھی باقی سپلائ تو کافی ہے لیکن آگے موسمی حالات اور جنگی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹاکسٹ پہلے سے ہی متحرک ہیں۔ لوکل تھل مال سستے ہیں امپورٹ کی نسبت اور زیادہ تر ٹریڈرز اس وقت ساتھ ساتھ ٹریڈنگ ہی کر رہے ہیں۔ تھل مارکیٹ 6400 کی طرف آتی ہے تو خریداری کرتے ہیں اور 6800 کی طرف جاتی ہے تو مال بیچ دیتے ہیں۔ اسی درمیان مارکیٹ دو بار گھوم چکی ہے۔ شارٹ ٹرم میں بازار بہتر ہے۔