+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 11 2026 16:42:49
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور واہنڈو میں درمیانے مال 8000/10000 روپیہ من جبکہ اچھی کوالٹی 13000/15000 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیا مال مصری 15000 میں کام ہوا ہے 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن۔ جبکہ پرانا مصری مال کراچی 14000 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ ابھی مصر کی فصل شروع نہیں ہوئی ہے جون میں شروع ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شیخو پورہ اور واہنڈو کے علاقے میں دو تین دن بارشوں کے امکانات ہیں تاہم بارشوں کے بعد ہم ان شاءاللہ سروے کریں گے پھر آپ کو مکمل راہنمائی دیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پاکستان میں پرانا مصری مال تقریباً 300 کنٹینر امپورٹرز کے پاس پڑا ہوا ہے۔ جبکہ پچھلے سال پاکستان نے 1450 کنٹینر امپورٹ کیا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پچھلے سال جو 1450 کنٹینر امپورٹ ہوے ہیں ان میں 300 امپورٹر کے ہاتھوں میں بچ گئے ہیں اور تقریباً 150 کنٹینر کے لگ بھگ پرچون فروشوں کے پاس بھی بچ گئے ہیں تاہم پرچون فروشوں کے پاس جو مال پڑے ہوتے ہیں کسی کے پاس 100 بیگ بچ گئے کسی کے پاس 70 کسی کے پاس 50 بیگ بچ ان حتمی گنتی کوئی نہیں کر سکتا یہ ایک اندازہ ہی۔ فل الحال صبر کرنا چاہیے جب سروے ہم کر لیں گے پھر آپ کو انڈیا مصر اور پاکستان کے مکمل فنڈا مینٹلز سے آگاہ کریں گے