+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 29 2026 17:09:46
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 167 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ تھل منڈیوں میں بھی مارکیٹ بہتر ہے۔ آج سرگودھا منڈی میں شام کے اوقات میں 6800/6850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں 200/400 روپیہ من مزید پڑ سکتا ہے۔تھوڑا بہت مزید بازار بہتر ہو تو مال نکالنے بھی چاہیں۔ فل حال انویسٹرز بھی لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بازار بہتر ہے اور نیچے 6200/6400 کے لیول پر فارورڈ ٹریڈرز نے سر پر بھی مال بیچے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کالا چنا اسٹریلیا 570 ڈالر فی ٹن تک ہے جو کراچی پورٹ پر 174 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ انٹرنیشنل سے انڈر کاسٹ ہے جس کی وجہ سے لوکل بازار میں تھوڑی کھینچ ہے۔