+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 06 2026 14:17:02
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 70/30 کوالٹی کے 10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ 70/30 کوالٹی کے کراچی مارکیٹ میں 10900/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ 100/200 روپیہ من نرم ہوئ ہے۔ 80/20 کوالٹی کے کراچی مارکیٹ میں 11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ اگلے دنوں میں منڈیوں میں بھرپور ارائول شروع ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چائنہ مارکیٹ 70/30 کوالٹی مالوں کی 1080 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ چائنہ بھی گاہکی سست ہے۔ چائنہ کے پورٹوں پر 3/3.5 لاکھ ٹن مال پڑا رہتا ہے اور چائنہ نے آگے 1/1.5 لاکھ ٹن کی خریداری پہلے سے کی ہوتی ہے اور ہر ملک سے تھوڑی تھوڑی کوانٹٹی میں مال لیتا ہے۔ جس سے قیمتوں میں زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ چائنہ بہت ٹھنڈا کر کے مال خریدتا ہے بارگینگ پاور اپنے پاس رکھتا ہے۔ اپنی مرضی سے ہی خریدار کو ریٹ لگاتا ہے۔ دوسری جانب سپلائ کے حوالے سے بات کریں تو تل میں چونکہ افریکہ سب سے بڑا سپلائر ہے اور آگے ادھر کاشت ہونی ہیں۔ آگے موسم بھی بہت اہم کردار ادا کریں گے۔