Mung Beans | مونگ ثابت
Nov 07 2026
جوار ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jul 30 2026 18:08:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8200/8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم کام سست ہے۔ لائنوں پر آگے آمدن بڑھے گی پھر کام نکلیں گے۔ .
Jul 30 2026 16:44:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 182 ایڈوانس جبکہ 5 اگست 183 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں شارٹ کوورنگ بھی ہے ۔جنہوں نے کل 184/185 میں مال بیچے ہیں آج 180 میں تھوڑی بہت گاہکی آئ ہے جس کی وجہ سے بازار تھوڑا بہتر ہوا ہے۔ تاہم کالے چنے کی اب منٹ منٹ کی بلائنڈ ہے۔ واضح صورتحال 5 اگست کے سودے جہاں نپٹ جائیں گے پھر سامنے آئے گی۔ .
Jul 30 2026 15:56:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں اچھے وئ آئی پی مالوں کے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ خریدار 10000 روپیہ من میں بھی نہیں بنتا ہے۔ مال جو پڑے ہوئے تھے لگ گئے ہیں۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن 410/420 جبکہ پرولائن 430/40 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔گاہک نہیں ہے۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں گاہک نہیں ہے۔ اوکاڑہ منڈی میں نئے مال آنے لگ گئے ہیں 7000 سے 9000 روپیہ من تک کی مارکیٹ ہے جبکہ ملتان 6000 میں بھی گاہک نہیں بنتا ہے۔ اوکاڑہ نئ جوار 100/200 گٹو آنا شروع ہو گئے ہیں۔ .
Jul 30 2026 15:47:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 160 جبکہ مشین کلین مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اس میں کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہیں۔ بکنگ میں سٹینڈرڈ کوالٹی مال آتا ہے جو کہ 530 ڈالر ریٹ ہے اور 160 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پھر ہلکے مال 160 اچھے سارٹ کر کے 175 تک فروخت ہو رہے ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کالے چنے کا ریٹ تیز ہونے کی وجہ سے انویسٹرز اس میں بھی تھوڑا تھوڑا کام کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ کینیڈا 7 ایم ایم 180/185 8 ایم ایم 205/210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 245/248 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا سے بکنگ 680/720 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 310/312 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔بکنگ امریکا 9 ایم ایم 1020/30 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں برانڈڈ مالوں کے۔ .
Jul 30 2026 15:41:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید کراچی مارکیٹ میں 34500/34800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں انڈین زیرہ کے جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی زیرہ اور انڈین زیرہ 35500/36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل بلوچستان کے زیرے اس بار آ رہے ہیں 34000/35000 ریٹ ہے۔ کوالٹی بھی بہت اچھی ہے۔ بکنگ انڈیا سے 2400 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 33280 روپیہ من تک کا پڑتا ہے امپورٹرز کو بکنگ میں وارہ ہے اس لیے لوکل تھوڑا تھوڑا مال بیچ کر بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ اوور ال بازار رکا ہوا ہی ہے۔ .
Jul 30 2026 15:41:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی گولی کوالٹی دھنیا 20000/20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیا سے تو وارہ نہیں وہاں سے پڑتا کافی اوپر ہے۔ ایران کے مالوں میں نفع بہت اچھا ہے لیکن بلوچستان راستوں کے مسائل ہیں۔ .
Jul 30 2026 15:31:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی لوکل مارکیٹ 1 روپیہ کلو کمزور ہے اور 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کرمسن مسور کے۔ نپر کوالٹی لوکل میں مال نہیں ہے ہیں۔ فل حال لوکل امپورٹرز ساتھ ساتھ مال بیچ کر بکنگ میں جا رہے ہیں۔ آسٹریلیا سے نپر کوالٹی ویسل بک ہوگیا ہے 550 ڈالر میں جو کراچی پورٹ پر 165.42 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اس لیے لوکل ٹریڈرز مال فروخت کر کے دوبارہ ساتھ ساتھ بکنگ میں چلے گئے ہیں۔ بکنگ حاصر 550 ڈالر آسٹریلیا سے جبکہ نیو کراپ 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پرانے بھی سٹاک کافی پڑے ہیں اور نئ بھی کراپ کی بیجائیاں اچھی ہیں اوورال آسٹریلیا کینیڈا میں۔ اس لیے مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ بیچ میں اگر کوئی گیپ بنے وہاں کام کر لیں جیسے ابھی پچھلے دنوں جب مال لگے تو لوکل مارکیٹ کافی پریشر میں چلی گئ تھی نیچے 154 تک کام ہو گئے تھے پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے۔ وہاں انویسٹرز نے لوکل میں مال لیے اور اچھا نفع کیا۔ ابھی بازار برابر سا ہی ہے۔ ابھی فل حال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے مسور میں۔ .
Jul 30 2026 15:17:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن دیسی پلانٹ والے مال حیدر آباد منڈی میں 46500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 47000/47500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال گاہکی کمزور ہے۔ کچے مال 38/42 ہزار روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 30 2026 15:14:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 13500 روپیہ من کی مارکیٹ ہے اور نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کام کاج نہیں ہیں۔ دیسی برسیم شیخوپورہ واہنڈو منڈی میں کچے مال 10000 سے 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ دوسری جانب بکنگ 25 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور 1200 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 15100 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لیکن امپورٹرز ابھی فل حال مال نہیں لے رہے ہیں۔ مصر سے بکنگ کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 30 2026 15:11:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے مارکیٹ اور 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس جبکہ 5 اگست پیمنٹ پر 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 185/186 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں کافی مندہ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایک ایک دن میں 3/4/5 روپیہ کلو پڑ رہے ہیں۔ جیسے ہی بازار میں بہتری کی ٹون ہوتی ہے ٹریڈرز مال پکڑ کر روپیہ دو رکھ کر بیچ جاتے ہیں اور مندے کی ٹون ہوتی ہے تو سر پر بیچ کر روپیہ دو کم کر کے خرید لیتے ہیں۔ مارکیٹ کی صورتحال 5 اگست کے سودوں کی کٹنگ کے بعد واضح ہوگی۔ 5 اگست کو پیمنٹوں کا پریشر ہے۔ مارکیٹ میں پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے پریشر بن سکتا ہے۔ .
Jul 30 2026 15:02:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے مارکیٹ اور 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس جبکہ 5 اگست پیمنٹ پر 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 185/186 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں کافی مندہ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایک ایک دن میں 3/4/5 روپیہ کلو پڑ رہے ہیں۔ جیسے ہی بازار میں بہتری کی ٹون ہوتی ہے ٹریڈرز مال پکڑ کر روپیہ دو رکھ کر بیچ جاتے ہیں اور مندے کی ٹون ہوتی ہے تو سر پر بیچ کر روپیہ دو کم کر کے خرید لیتے ہیں۔ مارکیٹ کی صورتحال 5 اگست کے سودوں کی کٹنگ کے بعد واضح ہوگی۔ 5 اگست کو پیمنٹوں کا پریشر ہے۔ مارکیٹ میں پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے پریشر بن سکتا ہے۔ .
Jul 30 2026 14:50:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں ریگولر کوالٹی مال 11000 50/50 کوالٹی مال 11500 60/40 کوالٹی مال 11800 70 30 کوالٹی مال 12100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم ان ریٹوں میں ٹریڈرز مال نکال رہے ہیں ساتھ ساتھ۔ گوارے کی ڈیمانڈ ٹھنڈی ہے۔ مارکیٹ ڈھیلی نظر آ رہی ہے۔ آگے تھل میں بیجائیاں بھی اچھی ہو رہی ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13500 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 30 2026 14:43:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں گودام کے مالوں کی 11600 روپیہ جیسی پوزیشن ہے۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ بکنگ 1005/1010 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 30 2026 14:40:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ 10 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ ایس جی ایم 13165 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ بازار بہتر ہے اور جولائ فکس 13140 جبکہ اگست فکس 13110 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 30 2026 14:17:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مال 11000 سے 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں بھی 11100/200 روپیہ من تک کی پوزیشن ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جلال پور پیر والا اور فاضل پور والی سائڈ آمدن شروع ہے۔ تاہم وہاں کھوٹی زیادہ ہے۔ ابھی کراچی کے کچھ کچھ ایکسپورٹرز مال خرید رہے ہیں اور کچھ رکے ہوئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں جب آمدن بھرپور شروع ہوگی پھر دیکھیں گے۔ .
Jul 30 2026 13:52:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں کینیڈا کوالٹی گودام کے مال 103.5 رشیا گودام کے مال 103 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بیچ کھل کر نہیں ہے۔ لوکل میں ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بن گیا ہے۔ یوکرین سے جو سودے ہوئے تھے وہ کینسل ہو گئے ہیں۔ یوکرین کا پورٹ ہی بند ہو گیا ہے۔ جبکہ رشیا سے فل حال بکنگ میں آفرز نہیں آ رہی ہے۔ جیسے ہی کوئ بکنگ میں ریٹ آتا ہے اپڈیٹ کر دیں گے۔ .
Jul 30 2026 13:41:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 13850 العربیہ وغیرہ 13725 سفینہ نو سیل ہے المعیز 2 نو سیل المعیز 1 نو سیل پپلاں 13700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13650 کمالیہ 13550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ بھی مارکیٹ نرم ہے جے ڈی ڈبلیو اور 13210/15 اتحاد 13240 ڈھرکی 13210 گھوٹکی 13200 اے کے ٹی 13225 ایس جی ایم 13180 الائنس 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13315 حمزہ 13300 اشرف 13375 انڈس 13475 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ مہران فاران شوگر ملز کے 13225 کرن 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ 3 مل جولائی فکس کے سودوں کے 13125 جبکہ اگست فکس کے سودوں کے 13100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ جب تک کوئ ایکسپورٹ کی خبر نہیں آتی بازار میں دم خم نہیں ہے۔ اب جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے سیلنگ پریشر بڑھتا جا رہا ہے۔ ملوں میں سپلائی ضرورت سے زیادہ پڑی ہے۔ .
Jul 30 2026 13:14:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی کمزور ہے۔ دوسری جانب بلوچستان میں راستوں کے مسائل کی وجہ سے ایران بھی مال نہیں جا رہے ہیں۔ .
Jul 30 2026 13:08:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے کولڈ سٹور والے مالوں کے۔ فل حال لائنوں پر آمدن ابھی کم ہے۔ ابھی کام شروع ہوا ہے۔ آہستہ آہستہ آمدن بڑھے گی۔ کنری منڈی میں آج صرف 9 بوری کی آمدن تھی نیچے 9100 سے 16300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حالیہ بارشوں سے سندھ فصل کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ اگر ایک دو بارشیں مزید ہوتی ہیں تو بہترین فصل ہو جائے گی۔ جامپور ڈنڈی کٹ مال 10000/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں لودھراں کوالٹی ڈنڈی والے مال 8000/8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ .
Jul 30 2026 12:18:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من بہتر ہے اور 8100/8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال بارشوں کے باعث فصل تھوڑی لیٹ ہے۔ تاہم ان بارشوں سے کوئ نقصان نہیں ہوا ہے۔ وقفے وقفے سے تھوڑی تھوڑی بارش ہوتی ہے یہ نقصان دہ نہیں ہے۔ اگر زیادہ بارش ہو اور پانی کھڑا ہو جائے وہ نقصان دہ ہوتی ہے۔ سیالو مونگ کی آمدن ابھی کھل کر شروع نہیں ہوئ ہے۔ آگے اگست کے پہلے ہفتے میں جہاں آمدن زیادہ ہوگی وہاں بازار مزید ڈاؤن ہو سکتا ہے۔ تھلوں میں پرانے سٹاک بھی پڑے ہیں۔ دوسرا لوکل فصل بہت اچھی کاشت ہونے کے باعث 8000 والے لیول پر سٹاکیہ سٹاک کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔ ابھی فل حال ملرز اور دکان دار آمنے سامنے ہی کام کر رہے ہیں۔ سٹاکسٹ خاموش ہیں۔ .
Jul 30 2026 11:47:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 6400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھی کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے کام سلو ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لائنوں سے ٹریڈرز ہلکی کوالٹی مال اٹھوا کر آگے فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کمیشنوں پر بھیج دیتے ہیں۔ ملتان منڈی میں ہلکی کوالٹی مکس مال 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 30 2026 11:34:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں پرانے مالوں کے جبکہ تھل لائن کچے مال 7600 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے جبکہ پلانٹ والے مال پہنچوں میں 8400 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے۔ پلانٹ والے مال تھوڑے تھوڑے دکان دار لے جاتے ہیں۔ تاہم تھلوں میں سٹاک کافی پڑا ہے۔ باجرے کے ایک بڑے ٹریڈر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کے تھل میں پرانا 40 فی صد تک مال پڑا ہے۔ اس لیے جیسے ہی آگے قصور آمدن شروع ہو گی باجرہ فیڈ ملز کے ریٹوں پر جا سکتا ہے۔ قصور اس سال فصل تھوڑی لیٹ ہے۔ پچھلے سال 15 جولائ کو کام شروع ہو گیا تھا اس سال آگے اگست پہلے ہفتے میں کام شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Jul 30 2026 11:30:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم اسلام آباد پہنچ میں پرمٹ والے مال 4800/4850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گندم لوڈ میں بھی 11700 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے تھل پنجاب میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ان ریٹوں میں تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ جن ٹریڈرز نے 3600/3800/4200 روپیہ من میں خریداری کی ہے۔ اب ادھر مال بیچنے بھی چاہیں۔ گندم سیاسی آئٹم ہے حکومت کی ہر ٹائم اس پر نظر ہوتی ہے اور حکومت کا کام ہوتا ہے ریٹوں کو متوازن رکھے۔ اس لیے امپورٹ کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی گندم کی مندہ تیزی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ .
Jul 30 2026 11:26:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 179/180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 184/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال گاہکی خاموش ہے۔ اب ریٹ تیز ہو گیا ہے۔ ہر بندہ پرافٹ ٹیکنگ میں ہے۔ دوسری جانب 5 اگست پیمنٹ پر کافی کام ہوئے ہیں ٹریڈرز نے 172/175/180/185 ہر ریٹ میں مال لیے ہوئے ہیں۔ ابھی پیمنٹوں کا بحران بن سکتا ہے۔ سیٹلمنٹ ہی نظر آ رہی ہے۔ 5 اگست والے سودے کلیر ہو جائیں پھر صورتحال واضح ہوگی۔ دوسری جانب بکنگ آسٹریلیا سے 645 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 194.28 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ کنٹینرز میں بکنگ کا ریٹ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ان ریٹوں میں گاہک نہیں ہے۔ .
Jul 29 2026 23:01:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصر 1200/1225 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں مصر میں۔ صبح بولی ہو گی امید ہے مارکیٹ پچھلے ہفتے کی نسبت مائنس اوپن ہو .
Jul 29 2026 19:04:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن پلانٹ والے مال حیدرآباد منڈی میں 46000/46500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 29 2026 19:00:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 160 جبکہ مشین کلین مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا مارکیٹ میں 5200/5300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے۔ سٹھری میں بیسن والے گاہک بن جاتے ہیں۔ کینیڈا 7 ایم ایم 180/185 8 ایم ایم 205/210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 245/248 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 310/312 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 29 2026 18:58:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کراچی مارکیٹ میں نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پرانے مال 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دیسی برسیم پلانٹ والے 15300 روپیہ من تک کی مارکیٹ ہے۔ فل حال گاہکی خاموش ہے۔ بکنگ 1225 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 15420 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ تاہم امپورٹرز گاہک نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا بمبئی پورٹ پر کل 130 کنٹینر لگے ہیں جبکہ ایک اور جہاز مزید لگنا ہے۔ انڈیا بھی مارکیٹ کمزور ہے اور مصری برسیم 152 روپیہ کلو ریٹ ہے انڈین کرنسی میں اور 145/146 روپیہ کلو ریٹ ہے انڈین دیسی برسیم کا۔ فل حال مجموعی طور پر مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 29 2026 18:49:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسی لائن پر 2900/3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 7500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اور پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 29 2026 18:49:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسی لائن پر 2900/3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 7500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اور پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott