+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 22 2026 17:28:09
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنامارکیٹ شام کے اوقات میں رکی ہوئ ہے۔ کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ سرگودھا منڈی میں ایڈوانس پیمنٹ پر 6600 روپیہ من کیش پیمنٹ پر 6650 روپیہ من اور 20 دن پیمنٹ پر 6750 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال آمدن کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ تھل ہر سائڈ آمدن بھرپور ہے۔ دوسری جانب زیادہ کھل کر سٹاکسٹ مال نہیں لے رہے ہیں پچھلے دنوں لوکل سٹاکسٹ نے تھوڑے تھوڑے مال لیے تھے لیکن ابھی پھر رک گئے ہیں۔ آسٹریلیا میں سٹاک کافی پڑا ہوا ہے جو کہ اگر بکنگ میں تھوڑی بہت لچک آئ تو امپورٹرز بکنگ میں چلےجائیں گے۔ اس وجہ سے فل حال سٹاکیہ کوئ زیادہ دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔