+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 03 2026 16:32:18
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 161 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ تھل مارکیٹ سرگودھا منڈی میں پرانے مال 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تقریباً پورے تھل میں ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری جانب چنے کی فصل بھی تیار ہے اور ساتھ ساتھ کٹائی بھی شروع ہے۔ حالیہ بارشوں کے اثرات فصل پر منفی ثابت ہوئے ہیں مسلسل بارشوں کی وجہ سے جو فصل کھیتوں میں کھڑی ہے اس میں دانہ کالا اور دھبے دار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور نمی بڑھنے سے کوالٹی بھی متاثر ہوسکتی ہے دوسری جانب جو فصل کٹ جانے کے بعد کھیت میں ہی پڑی ہیں اس میں بھی دانہ خراب اور کوالٹی لوئر گریڈ آئی گی۔