+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 31 2026 12:52:28
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6800/6850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ کراچی سے بیچ کھل کر نہیں ہے۔ پچھلے دنوں تھل سائڈ تقریباً تمام علاقوں میں ہی بارش ہوئ ہے اور اگلے دنوں میں مزید بارشیں ہیں۔ بکنگ اپریل شپمنٹ 560 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 170 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال امپورٹرز بکنگ میں نہیں جا رہے ہیں آگے اپنی فصل جب مکمل اتر آئے گی پھر صورتحال دیکھنے کے بعد بکنگ میں جائیں گے۔ دوسری جانب انڈیا راجھستان کے علاقے کوٹہ میں بھی شدید بارشوں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلیں جن میں سرسوں، دھنیا، کالا چنا، گندم کی کو نقصان پہنچا ہے۔ انڈیا میں بھی آگے مزید بارشوں کی پیش گوئ کی جا رہی ہے آگے آنے والے دنوں میں۔ انڈیا میں ڈالر بھی 95 روپیہ تک چلا گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ میں مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں انویسٹرز اور سٹاکسٹ نے انٹرنیشنل مارکیٹ کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے۔ لوکل میں بیچ کھل کر نہیں ہے اور سر پر بھی ٹریڈرز مال نہیں بیچ رہے ہیں کیونکہ آگے حالات نا ساز ہیں۔ عموماً اجناس کی قیمتیں پیداوار اور لاگت پر مبنی ہوتی ہیں لیکن جو جنگی صورتحال بنی ہوئ ہے ان میں ابھی اس وقت سب سے اہم کروڈ آئل ہے جو کہ ساری بڑی انڈسٹریز کا انجن ہے۔ اگر کروڈ آئل میں تیزی آتی ہے تو شدید مہنگائ کا سبب بن سکتی ہے جو کہ اجناس کی قیمتوں کو متاثر کر سکتی ہے اجناس کی پیداوار زیادہ ہونے کے باوجود بھی ریٹوں میں تیزی آ سکتی ہے۔ اس لیے جب تک حالات کلئر نہیں ہوتے مندے والا تو کوئ کام نہیں ہے۔ ریٹوں میں بہتری نظر آ رہی ہے۔