+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 30 2026 12:32:33
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 12100/200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اچھے مالوں کی بیچ انتہای کمزور ہے۔ سارے انویسٹرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔کراچی تھرپارکر کوالٹی بھی 13000 تک گاہک ہے 93.310 کلو کا۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گوار گم کا سب سے بڑا استعمال آئل رگنگ میں ہوتا ہے اور جب آئل کی قیمتیں تیز ہوتی ہیں تو رگنگ بڑھ جاتی ہے جس سے گوار گم کی ڈیمانڈ میں اِضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق وقتی حالات کو مد نظر رکھے ہوئے آئل کی قیمتیں 150 ڈالر تجاوز کر سکتی ہیں۔ اس لیے گوارہ ان ریٹوں میں لازمی لینا چاہیے لانگ ٹرم کے لیے۔