+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 30 2026 12:21:58
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ سرگودھا لائن بھی 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں پرانے مالوں کے۔ مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئ ہے۔ ریٹ مناسب ہیں اور جن کے پاس مال پڑے ہیں وہ بیچتے نہیں ہیں ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں حالات کشیدہ ہیں۔ کروڈ آئل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر ہے۔ اور اس میں مزید تیزی کا رجحان ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق یہ جو جنگی حالات بنے ہوئے ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے کروڈ آئل کی قیمت 150 ڈالر تجاوز کر سکتی ہے جو کہ سپر انفلیشن یعنی شدید مہنگائ کا سبب بن سکتی ہے۔ پہلے آئل کی قیمتیں تیز ہونگی۔ پھر کھادوں کی قیمتیں تیز ہونگی پھر فصلوں کی قیمتیں تیز ہونگی۔ یہ ساری چیزیں ایک ہی سائکل کے اندر ہیں۔ کروڈ آئل کی قیمت انجن کا کام کرتی ہیں۔ آئل سے آگے گیسسز نکلتی ہیں پھر انہی گیسسز سے کیمیکلز اور کھاد بنتی ہے اور کھاد بہت ضروری جزو ہے فصلوں کی نشو نما میں۔ اس لیے ٹریڈرز اور انویسٹرز لمبے عرصے کو ذہن میں رکھ کر ابھی سے ہی خریداری کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ جن جن امپورٹ والی اشیاء کے ریٹ کم ہیں وہ ساری اشیاء ٹریڈرز اور انویسٹرز لمبے عرصے کے لیے ہولڈ کر لیں گے۔