+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 07 2026 12:07:46
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی کے 12200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 60 40 کوالٹی کے 11600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تھوڑے تھوڑے مال خریدنے چاہیں مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس بار تھل میں اچھی کوالٹی مال کم ہیں۔ اچھی کوالٹی مال ملتے نہیں ہیں۔ زیادہ تر کوالٹی ہلکی ہے۔ جبکہ سٹاکسٹ اچھی کوالٹی مال مانگتے ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 12500 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے جبکہ لائنوں پر 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سبی لائن 13800/14000 تک بھاؤ ہیں۔ سبی میں بھی اس بار مال کم ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ 5500/5600 روپیہ کوئنٹل کے لیول پر رکی سی ہے۔