+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 09 2026 19:01:35
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصر سے 9 جولائی والے جہاز میں تقریباً 60 کنٹینر لوڈ ہوے ہیں انڈیا کیلئے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 25 کنٹینر پرانا مال ہے۔ جبکہ 35 کنٹینر نیا مال ہے۔ انڈیا کیلئے اب اگلی لوڈنگ 21 جولائی والے جہاز میں ہونی ہے۔ تاہم انڈیا والے امپورٹرز نے مصر کے ایکسپورٹرز کو کہا ہے کہ مال 2 اگست والے جہاز میں لوڈ کریں۔ انڈیا کی لوکل مارکیٹ بھی تھوڑی کمزور ہے۔ انڈیا کا لوکل مال ڈابرہ منڈی میں 148 روپیہ کلو ہے انڈین کرنسی میں جبکہ مصری مال بمبئی پورٹ پر 155 روپیہ کلو تک سودے ہوے ہیں انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 155 روپیہ کلو والا بھی 1250 ڈالر کا پڑتا بنتا ہے۔ تاہم انڈیا کی پورٹ پر ابھی جتنے مال لگیں گے سب مہنگے ریٹس والے ہیں 1350 سے 1450 ڈالر والے مال پورٹ پر لگیں گے۔ انڈیا کے امپورٹرز نقصان کر رہے ہیں فل الحال۔ مصر سے 1250 ڈالر میں مل جاتا ہے۔ لیکن فل الحال انڈیا بھی خریدار نہیں ہے نہ ہی پاکستان خریدار ھے۔