+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 09 2026 18:26:27
  • Comments

Alfalfa Seed | لوسن

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن لوکل مارکیٹ فل حال رکی ہوئ ہے۔ ملتان منڈی میں 52000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کچے مال 42000/47000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جیسا مال ویسا بھاؤ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے دو چار دن سے انڈیا بارشوں کی وجہ سے آمدن نہیں تھی تاہم آج لوسن کی مارکیٹ انڈیا میں مزید تیز ہوئی ہے اور راجکوٹ منڈی میں 300/400 گٹو آمدن تھی 7200 سے 11111 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ اس حساب سے انٹرنیشنل 5700/5800 ڈالر ریٹ بنتا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہے۔ لوکل بازار میں پرافٹ ٹیکنگ ہے جس کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ ٹریڈرز کے پاس 40/42/45/48 ہزار روپیہ من والے مال ہیں۔ لوکل تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ تاہم اگر انٹرنیشنل بازار مظبوط رہا تو پھر لوکل کریکشن کے امکانات نہیں ہیں۔ لوسن ایکسپورٹ والا آئٹم ہے۔ اس لیے انٹرنیشنل مارکیٹ پر نظر رکھنا ضروری ہے۔