+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 07 2026 12:03:49
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3200/3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان فیصل آباد منڈی میں کچے مال 3200 جبکہ پلانٹ والے مال 3350/3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ راولپنڈی پلانٹ والے مال 87/88 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ٹریڈرز کی امیدیں تھیں کے فیڈ ملیں باجرہ خریدیں گی۔ کیونکہ جب باجرے کی فصل شروع ہوئ تب مکئ کا ریٹ کافی زیادہ تھا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹاکسٹ نے ریٹ بڑھا بڑھا کر باجرہ خریدا تاہم پھر ہائبرڈ مکئ اور نکو کا ریٹ کم ہو گیا جس کی وجہ سے فیڈ ملز نے باجرہ نہیں خریدا اور مارکیٹ سست روی کا شکار ہے۔