+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 26 2026 12:07:50
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 8300/8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں کچے مالوں کے جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد ملتان منڈی میں پلانٹ والے مالوں کے 3550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ہائبرڈ مکئ تھوڑی کمزور ہوئ ہے جس کی وجہ سے باجرہ کا ریٹ بھی تھوڑا نرم ہوا ہے۔ دوسری جانب فیڈ ملز میں شروع میں تھوڑا باجرہ گیا تھا جب قصور کی فصل شروع ہوئ تھی تب ریٹ 3100/3200 تھا فیڈوں نے خریداری کی تھی۔ اس کے بعد سٹاکسٹ نے ریٹ بڑھا کر مال خریدنا شروع کر دیا اور مزید پھر فیڈ ملز میں مال نہیں گیا۔ ابھی بھی سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیا ہوا ہے کیونکہ مکئ کے ریٹوں میں بہتری کا رجحان ہے۔ مکئ کے ریٹ اگر بہتر ہوتے ہیں تب فیڈ ملز باجرہ خرید سکتی ہیں۔ باجرے کی تیزی بھی مکئ کے ریٹوں پر مبنی ہے۔