+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 23 2026 15:44:56
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ والے سودوں کے 152/153 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں وائٹیرا ویسل والے مالوں کے۔ ویسل پورٹ پر لگ گیا ہے۔ سوموار منگل سے ڈلوریاں بھی شروع ہو جائیں گی۔ ایل ڈی سی 3 بھی آج یا کل میں کراچی پورٹ پر لگ جائے گا۔ اس کے علاؤہ کنٹینرز میں بھی مال لگنے ہیں۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ نیچے گاہکی تو ہے مگر پورٹ پر ضرورت سے زائد مال لگنے کی وجہ سے اوپر لیول پر پیمنٹوں کا بحران ہے۔ ایک ییلوپیس کا بھی ویسل لگا ہے اور رمضان سے پہلے دو مزید ییلو پیس کے ویسل لگنے ہیں۔ مارکیٹ پیمنٹ کرائسز میں جا سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلیا میں سپلائ بھی بہت پڑی ہے۔ ضرورت سے زیادہ مال ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ریٹوں میں کمی کے امکانات ہیں اور لوکل تھل میں کل بہت اچھی بارش ہوئ ہے۔ یہ چنے کی فصل کے لیے بہت اچھی ہے اور کاشت بھی بمپر ہے۔ فل حال مارکیٹ میں مندے کا ہی رجحان ہے ۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔