+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 12 2026 12:06:14
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 161.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے جبکہ وائٹیرا جہاز والے مال کے 158.5/159 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ٹریڈرز ساتھ ساتھ مال بیچ بھی رہے ہیں کافی بہتری آ چکی ہے۔ بکنگ 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں لیکن فل حال بکنگ میں پاکستان گاہک نہیں ہے۔ بکنگ پچھلے 6 ماہ سے انڈر کاسٹ ہی مال بک رہے ہیں۔ ابھی بھی لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ دوسری جانب مال پہلے سے ہی کافی بک ہیں اور اگر فروری شپمنٹ والے مال بک کروائیں تو جب ادھر لگیں گے ساتھ ہی پاکستان کی لوکل کراپ بھی آگے شروع ہو جائے گی۔ اس وجہ سے اب پاکستانی امپورٹرز بکنگ میں نہیں جائیں گے۔ اس بار لوکل کراپ کی بیجائ پاکستان میں ہر طرف بہت اچھی ہے اور دو بارشیں بھی اچھی ہوئ ہیں۔ ایک آدھی اور بارش ہو گئ تو لوکل کراپ بھی اچھی تگڑی ہونے کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق وقتی انٹرنیشنل مارکیٹ بھی 30/40 ڈالر بہتر ہوئ ہے۔ انڈیا عموماً ڈیوٹی لگانے سے پہلے اندر خانے اچھی خریداری کرتا ہے۔ تگڑا مال خرید کر پھر ڈیوٹی بڑھا دیتا ہے۔ ابھی انڈیا نے خریداری کی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل بازار بہتر ہوا ہے۔ تاہم انٹرنیشنل بھی آسٹریلیا سپلائ بہت زیادہ ہے۔ مزے داری نہیں ہے۔