+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 03 2025 17:09:59
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں مزید بہتر ہے اور 166 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ شارٹ کوورنگ والے گاہک ہیں اور لوکل میں امپورٹرز کو ان ریٹوں میں نقصان بھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا کے کالے چنے پر مزید ڈیوٹی لگانے کے امکانات ہیں۔ جس سے پاکستان آمدن میں جو سپلائ ہے وہ ڈائورٹ ہو سکتی ہے۔ اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے لوکل میں تھوڑے بہت جزبات بہتر ہوئے ہیں اور جو لوکل بیچیں پہلے آ رہی تھیں وہ اب رک گئ ہیں بلکہ کوورنگ والے گاہک ہیں۔ سرگودھا منڈی میں بھی 7000/7050 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ تھوڑی بہتر نظر آ رہی ہے۔ تاہم لانگ ٹرم میں بکنگ کی پیرٹی کے ساتھ ہی رہنا چاہیے۔ 510 ڈالر بکنگ ریٹ ہے جو کہ لوکل 156 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال جو پورٹ پر جہاز لگا ہے یہ اوپر ریٹ کا پڑتا ہے جس وجہ سے لوکل مارکیٹ تھوڑی بہتر ہے۔