+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 02 2025 12:38:52
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 100 روپیہ کوئنٹل حاضر مزید کمزور ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ رمضان العریبیہ وغیرہ 16250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان سویرہ 16250 جبکہ سورج شوگر ملز کے 16175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد 16200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی وغیرہ کے کل 17100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سکرنڈ باندھی نوڈھیرو بھی چل پڑی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی فل حال سیزن شروع ہوا ہے اور سندھ حاضر کام میں مسئلے مسائل ہیں۔ اسی وجہ سے ریٹ تیز ہے تاہم جب لوکل ملز کے مال بازار میں آنا شروع ہو جائیں گے تب سندھ کے بھی ریٹ کم ہو جائیں گے۔ الائنس شوگر ملز سیل ہو گئ ہے۔ کراچی پورٹ کے باریک مال 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 14035 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر مارکیٹ کمزور ہے۔