+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 18 2025 14:52:26
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17000/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مرچ ثابت کی انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہے۔ انڈیا تیجہ ڈنڈی والے مال کی بکنگ 1850/1950 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ تیجہ ڈنڈی کٹ 2250 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ اس بار انڈیا میں سنم کوالٹی شارٹ ہیں۔ انڈیا لوکل میں تیجہ کوالٹی کا ریٹ 15000 روپیہ کوئنٹل تک ہے جبکہ سنم کوالٹی 19000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ گنٹور منڈی میں آج آمدن تقریباً 1 لاکھ بوری تک کی تھی۔ عموماً سنم کوالٹی کا لوکل ریٹ کم ہوتا ہے تیجہ کوالٹی سے۔ لیکن اس بار 4000 روپیہ کوئنٹل اوپر ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چائنہ گاہک ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ مزید بہتر نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب لوکل کنری منڈی میں 4000 باری تک کی آمدن ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایکسپورٹ میں اچھا نفع ہے۔ مال ایکسپورٹ ہونے چاہیں۔