+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 18 2025 12:39:41
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی مال 9800/10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گڈ ایوریج 10200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور اچھے سفید مال کے 10700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں بیچتے نہیں ہیں۔ اوپر ریٹوں میں سٹاکسٹ نے مال خریدے ہوئے ہیں ان ریٹوں میں نقصان ہے اور فل حال آگے 3/4 ماہ ڈیمانڈ کے ہیں۔ ٹریڈرز انتظار کر رہے ہیں آگے جہاں کہیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈیمانڈ اچھی ہوئ لوکل میں بھی تھوڑے بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں نائجیریا اور برازیل کے اچھے مالوں کے ریٹ 950/60 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا کی ڈیمانڈ ہے۔ انڈیا تل کی کراپ آہستہ آہستہ کم ہوتی جا رہی ہے۔ اس سال انڈیا 1.25 لاکھ ٹن تک کی کراپ ہے۔ جبکہ انڈیا پچھلے سالوں میں 2.5/3 لاکھ ٹن تک کی کراپ بھی ہوتی تھی۔ انڈیا کی لوکل تل کی کنزمپشن بھی بہت زیادہ ہے۔ چائنہ کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے کھپت کے حوالے سے۔ انڈیا نائجیریا سے مال خرید کر اس کو ہلڈ کر کے ری ایکسپورٹ بھی کر رہا ہے۔ اسی لیے نائجیریا کی مارکیٹ پچھلے دنوں کچھ بہتر ہوئ تھی۔