+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 18 2025 12:21:13
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3400/3450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مالوں کے 3500 جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے خشک مالوں کے 8650/8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اچھے خشک مال کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ فل حال سٹاکسٹ ایکٹو ہیں جس کی وجہ سے ریٹ تیز ہوا ہے اور مال بھی اچھی کوالٹی کے نہیں ہیں۔ قمر مشانی موٹا باجرہ 8800 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ قمر مشانی باریک مال کی مارکیٹ بھی تیز ہے اور 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی موٹے باجرے کی فصل زیادہ ہے جبکہ باریک کی فصل کم ہے۔ روجھان کے مال کے 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھرپارکر کے مالوں کے 8200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لیکن اس بار تھرپارکر کوالٹی کے مالوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ کیونکہ گندم کا ریٹ تیز ہے اور وہاں سردیوں میں زیادہ تر باجرہ ہی پیسائ کر کے کھایا جاتا ہے جب باجرے کا ریٹ گندم سے کم ہوتا ہے۔ پچھلی بار چونکہ گندم کا ریٹ کم تھا اس لیے وہاں کے ٹریڈرز نے باجرہ فروخت کر کے گندم کی خریداری کی تھی۔ اس بار بیچ کھل کر نہیں آ رہی ہے۔