+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 20 2025 23:17:24
  • Comments

Sugar Important Report | اہم رپورٹ چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جنوری کے سودے 14700 سے شروع ہوے تھے۔ پھر آہستہ آہستہ مارکیٹ نیچے آنا شروع ہو گئی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج جنوری کے سودے 13975 روپیہ کوئنٹل تک ہوے ہیں۔ جبکہ 250 روپیہ کوئنٹل ڈیپازٹ پہ 14250 میں کام ہوے۔ حاضر میں فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے کیونکہ جوں جوں ملیں کرشنگ میں زور پکڑیں گی مارکیٹ ڈھیلی ہوتی جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ ابھی فاروڈ کے سودے لینے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دسمبر جنوری جب کرشنگ عروج پر ہو گی پھر اندازہ لگے گا کہ گنے کی فی ایکڑ پیداوار کیسی ہے اور گنے سے چینی کتنی بن رہی ہے یعنی ریکوری کتنی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال بارشیں بہت اچھی ہوئی ہیں اور اندازہ ہے کہ گنے کی فی ایکڑ پیداوار اچھی ہو گی تاہم صحیح اعداد و شمار دسمبر جنوری میں آئیں گے۔ اس لئے فل الحال احتیاط سے کاروبار کرنا چاہیے۔ مال اتنا خریدیں جو ایک آدھ دن میں فارغ کر۔ فل مندے کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔