+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 13 2025 14:22:41
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم ہے اور 113.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز لوکل میں تھوڑا تھوڑا مال بیچ کر دوبارہ بکنگ میں جا رہے ہیں۔ فل حال حاضر میں یہی صرف جہاز والا مال ہی ہے باقی مال ابھی بک ہونا شروع ہوئے ہیں یہ آنے میں 45 دن لگیں گے۔ چونکہ پہلے 3 جہاز بک تھے پاکستان کے لیے اس لیے کنٹینرز میں زیادہ بکنگ نہیں تھی۔ کنٹینرز میں ابھی زیادہ بکنگ شروع ہوئ ہے۔ فل حال لوکل بازار بھی بہتر نظر آ رہا ہے حاضر ڈیمانڈ اچھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بڑے شہروں میں نیچے ریٹیل میں بیچنے والے دکان دار رمضان المبارک کے لیے پہلے سے ہی مال خریدنا شروع ہو گئے ہیں لوکل ریٹ کم ہونے کی وجہ سے۔ ییلو پیس دال کے 124 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے اچھی ڈیمانڈ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دسمبر شپمنٹ ایک جہاز بک ہوا ہے کینیڈا سے 318 ڈالر میں جو کہ کراچی پورٹ پر 100 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ مال دسمبر آخر میں وہاں سے لوڈ ہو گا۔ یہ مال 30/40 دن بعد لوڈ ہوگا اور مزید 20/25 دن لگیں گے۔ یعنی دو ماہ بعد آئے گا۔ ابھی فل حال حاضر گیپ ہے۔ حاضر بازار بہتر ہے۔