+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 11 2025 12:53:08
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل مارکیٹ 50 روپیہ من کمزور ہے اور 7100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے جو آمدن میں مال ہے اس کا پڑتا تو اوپر ریٹوں کا ہے لیکن حاضر بکنگ کا پڑتا نیچے ہے اس لیے سٹے باز فارورڈ میں بھی کم کر کے مال فروخت کر رہے ہیں۔ بکنگ آسٹریلیا سے 490 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 150 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ ابھی بھی مارکیٹ میں گیپ ہے۔ لوکل بازار بکنگ سے 20 روپیہ کلو اوپر ہے۔ یہ گیپ بہت جلدی بھرنے ہوتا ہے۔ یا تو بکنگ تیز ہوجائے اور پڑتا اوپر آ جائے یا پھر حاضر ریٹ نیچے ہو جائے۔ عموماً مارکیٹیں پڑتے سے بھی نیچے چلی جاتی ہیں۔ ابھی حال ہی میں چھ ماہ پہلے اپریل کے مہینے میں ہی بکنگ 720 ڈالر ریٹ تھا پڑتا 220 کا تھا اور حاضر 190 ریٹ تھا۔ پڑتے سے نیچے بھی مارکیٹیں جاتی ہیں۔ اس لیے ابھی فل حال ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ آگے مارکیٹ موقع دے گی۔