+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 15 2025 12:03:43
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ رات 175 تک ریٹ رہ گئے تھے تاہم ابھی بازار 175.5/176.5 اوپن ہوا ہے۔ سرگودھا 7550/7600 گاہک نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 20 اکتوبر کی پیمنٹ پر کافی سارے کام ہوئے ہوئے تھے۔ جس میں اوپر ریٹوں میں بھی ٹریڈرز نے 20 تاریخ کر کے مال لیے تھے۔ فارورڈ کے سودوں کی زیادہ تر سیٹلمنٹ یا کٹنگ ہی ہوتی ہے۔ مال لفٹ بہت کم ہوتے ہیں۔ اکا دکا لفٹ ہوتے ہیں۔ فل حال نیچے کاؤنٹر ڈیمانڈ بھی کمزور ہے۔ چونکہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے اس لیے ملرز اور دکان بھی بہت کم مال خریدتے ہیں۔ دوسری جانب بکنگ بھی نرم ہے۔ دسمبر جنوری شپمنٹ 460 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ گاہکی کمزور ہے۔