+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 13 2025 12:23:21
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 179 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ تھل مارکیٹ 50/100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور سرگودھا منڈی میں 7550/7600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ تاہم حاضر کام ضرورت کے مطابق ہی کرنا چاہیے۔ اکتوبر کے مہینے میں گیپ تو ہے سپلائ میں۔ بلک میں مال نہیں ہیں۔ بلک میں مال آگے نومبر میں آئیں گے۔ تاہم لوکل مال بھی بہت پڑا ہے۔ کوئ شارٹیج نہیں ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ اسٹریلیا فصل بہت تگڑی ہے اور مال پائپ لائن میں بہت بک ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا سے اکتوبر نومبر شپمنٹ 500 ڈالر جبکہ نومبر دسمبر شپمنٹ 480 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پڑتا ابھی بھی کاف نیچے ہے 25/30 روپیہ کلو کا فرقہ ہے اور مال بھی کافی بک ہوئے ہوئے ہیں۔ 500 ڈالر والا 153.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ 480 ڈالر والا 147.28 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں آمدن والے مالوں کے 143/145 روپیہ کلو تک بھی کام ہوئے ہیں۔