+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 19 2025 16:21:49
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 104 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ییلو پیس دال کے 114 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کینیڈا اور رشیا دونوں سائڈ سپلائ وافر ہے اور ڈیمانڈ کمزور ہے۔ انڈیا بھی زیادہ کھل کر گاہک نہیں ہے کیونکہ انڈیا میں بھی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے پچھلے دو سالوں میں ییلوپیس کی بہت زیادہ امپورٹ کی گئی ہے۔ ابھی دوسری دالوں کا ریٹ انڈیا کے ایم ایس پی سے کم ہو گیا ہے اس لیے اب انڈیا ییلو پیس خریدنے کے ساتھ ساتھ دوسری دالیں دال مسور اور دال چنا بھی خریدے گا۔ جس سے انٹرنیشنل ییلو پیس کی ڈیمانڈ میں کمی آ سکتی ہے۔ پچھلے سال انڈیا نے اپریل 25 سے جلائ 25 تک 9 لاکھ 32 ٹن خریداری کی ہے جبکہ اس سال اسی دورانیے میں 2 لاکھ 73 ہزار ٹن خریداری کی ہے جو کہ 71٪ تک کم ہے۔ دوسری جانب چائنہ کی فیڈ ملیں بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہک نہیں ہیں کیونکہ انٹرنیشنل گندم کا ریٹ بہت کمزور ہے۔ رشیا سے گندم 225$ ڈالر کے لیول پر ہے۔ اس لیے چائنہ کی فیڈ ملیں گندم ہی خریدیں گی۔ جب تک انٹرنیشنل گندم کا ریٹ تیز نہیں ہوتا ییلوپیس کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔