+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 04 2025 14:04:57
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ حاضر مالوں کے 20800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں 21500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے گاہکی نہیں ہے۔ کیونکہ آج مصر بازار کمزور ہوا ہے۔ مصر میں محلہ الکبرا منڈی میں 700 اردب آمدن تھی اور 10700 سے 11500 پائونڈ تک کام ہوئے ہیں۔ بکنگ میں 1500 ڈالر کا لیول بن گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 18781 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق روزانہ تھوڑے تھوڑے مال بک ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بکنگ آہستہ آہستہ کر کے زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔ ابھی بھی امپورٹرز کے ہاتھ میں چال ہے۔ لوکل مال بیچ کر بک کروا لیتے ہیں۔ دیسی برسیم شیخوپورہ واہنڈو منڈی میں 19000 سے 23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں