+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 26 2025 12:00:01
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) نے چینی کی درآمد کے لیے ایک اور بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹینڈر 100,000 میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے جو ملک میں چینی کی ممکنہ قلت اور قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ اس ٹینڈر کے تحت چینی کی کم از کم مقدار 25,000 میٹرک ٹن مقرر کی گئی ہے، جبکہ درآمدی چینی کو 50 کلوگرام کے تھیلوں میں پیک کر کے لایا جائے گا۔ درآمد کا عمل 21 اگست سے 5 ستمبر 2025 کے درمیان مکمل کیا جائے گا، اور تمام شپمنٹس کو 30 ستمبر 2025 تک پاکستان پہنچنا لازمی ہوگا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ درآمدی شپمنٹس یا تو دو قسطوں میں 25,000 میٹرک ٹن فی قسط کی صورت میں ہوں گی یا پھر ایک ہی قسط میں 50,000 میٹرک ٹن چینی کی ترسیل کی اجازت دی جائے گی۔

comment

Fazal Akbar – Jul 26 2025

اسلام و علیکم اسامہ بھائی انٹرنیشنل مارکیٹ شوگر کو اگر دیکھا جائے تو سب سے سستی کس ملک کی کس ریٹ پر کراچی بندرگاہ پر پڑے گی اور اسکے کوالٹی کیسے ہو گی پلیز.

Reply