+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 27 2025 15:55:51
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 213 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 219 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ کافی سارے تاریخوں والے مال 45 دن والے نپٹ گئے ہیں۔ اب آگے دو تاریخیں 2 جولائ اور 15 جولائ کر کے کافی کام ہوئے ہیں ۔اس کے علاؤہ جولائ میں پورٹ پر بلک میں آمدن بھی ہے۔ جس میں زیادہ مال اکا دکا بڑے گھروں کا ہے۔ اس کے علاؤہ کراچی امپورٹرز کے ہاتھوں میں لمبا چوڑا سٹاک نہیں ہے۔ اور پائپ لائن میں بھی مال کم ہے۔ آگے آسٹریلیا سے پانچ ماہ بعد نئ کراپ ہے۔ جب لوکل اور بکنگ میں گیپ بنے گا پھر امپورٹرز بکنگ میں جائیں گے۔ پچھلی بار بھی جب لوکل مارکیٹ 230/231 روپیہ کلو حاضر ہوئ تب امپورٹرز نے 720 ڈالر والا جہاز بک کروایا تھا۔ ابھی بھی جیسے لوکل مارکیٹ بکنگ سے اوپر جائے گی امپورٹرز بکنگ میں جائیں گے کیونکہ پائپ لائن میں مزید مال چاہیں۔ بکنگ آسٹریلیا سے جولائ اگست شپمنٹ 690 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 215 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور مال ستمبر میں آنا ہے۔ تنزانیہ سے 650 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 202.63 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لیکن تنزانیہ سے مال کا کوئ بھروسہ نہیں ہوتا۔ ہلکا نکل آئے تو 10 روپے کم بکتا ہے۔