+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 30 2025 15:46:35
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے 220/221 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آج جامعہ ہے پنجاب مارکیٹ بند ہے۔ تاریخوں والے سودوں کی بیچ آ جاتی ہے۔ تاہم جہاں کٹنگ والے سودے ختم ہونگے بازار بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ بکنگ آسٹریلیا سے جون جولائی شپمنٹ 740 ڈالر جبکہ نیو کراپ نومبر دسمبر شپمنٹ 620 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 740 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 230 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ جبکہ 620 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 192.66 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے۔ انٹر بینک میں ڈالر 282.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔