+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 14 2025 13:03:44
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12700 سے 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ساؤتھ کوریا کا 13000 ٹن کا ٹینڈر ہوا ہے جو کہ سارا انڈیا لے گیا ہے 1422 سے 1464 ڈالر تک۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں زیادہ سپلائ کو مد نظر رکھ کر ہی انڈین ٹریڈرز نے ٹینڈر بھرا ہے۔ افریکن ممالک میں سپلائی کافی پڑی ہے۔ پچھلے سال سیزن کے شروع میں ہی چائنہ پاکستان سے زیادہ خریداری کر گیا جب افریکن ممالک کی کراپ شروع ہوئ تو ریٹ 1300/1400 رہ گیا تھا۔ کم ریٹ دیکھ کر افریکن ممالک کے کافی سارے ایکسپورٹرز نے سیلنگ نہیں کی مال ہولڈ کر لیے۔ سوڈان نائجیریا وغیرہ میں ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ آگے اگست میں پاکستان اور چائنہ کی نیو کراپ شروع ہو جائے گی۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔