Sugar | چینی
Feb 18 2026
زیرہ سفید ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Nov 19 2025 18:04:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 17350 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہیں۔ آروائے کے 17275 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے شام کے اوقات میں۔ .
Nov 19 2025 17:43:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 9500/9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے۔ اچھے سفید مال کے 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ سست ہے جسکی وجہ سے لوکل مارکیٹ بھی نرم ہوئی ہے۔ .
Nov 19 2025 17:38:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں نئے مالوں کی آمدن شروع ہے۔ .
Nov 19 2025 17:34:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17000/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ شہزادی ڈنڈی والے مال 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 19 2025 17:23:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کچے مال 185 جبکہ مشین کلین مال 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 530/540 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ دبئی سے 58/60 کاؤنٹ 310/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 58/60 کاؤنٹ کی بکنگ 980 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 235 سے 255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ بکنگ 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ 370 کلپر برانڈ 350 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 19 2025 17:20:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 172/172.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 7250/7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سودیما ویسل پاکستان کی حدود میں پہنچ چکا ہے اس میں 15 ہزار ٹن چنا کے ڈاکومنٹس ملنے کے بعد پورٹ پر ان لوڈنگ شروع ہو جائے گی۔ .
Nov 19 2025 17:12:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور جہاز والے مالوں کے 173/174 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آگے کچھ دنوں تک جہاز لگ جائے گا پھر یہی حاضر ریٹ بن جائے گا۔ .
Nov 19 2025 17:07:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 50 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 17350 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ رہ گئے ہیں۔ آروائے کے 17275 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سنٹرل پنجاب ملز چل پڑی ہیں مال آرہے ہیں۔ .
Nov 19 2025 16:48:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نیچے ریٹیل میں ضرورت کے مطابق کام کاج ہیں۔ .
Nov 19 2025 16:48:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں گودام کے مالوں کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 19 2025 16:37:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئی ہے اور 122 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آمدن والی مالوں کو کراچی پورٹ پر لگنے میں ابھی کافی وقت پڑا ہے تاہم نیچے گاہکی بھی اچھی ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 19 2025 16:20:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3400/3425 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے خشک مالوں کے 8600/8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیڈ ملز تو ان ریٹس میں خریدار نہیں ہیں تاہم سٹاکسٹ بھی فلحال رکا ہے کیونکہ تھل لائنوں پر آمدن ہو رہی ہے۔ .
Nov 19 2025 16:08:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 11300/11400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 19 2025 15:38:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 14200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 15200 جبکہ گولی کوالٹی مال 17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں ایرانی دھنیا کی ڈیمانڈ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 19 2025 15:38:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کویٹہ منڈی میں 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 36500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرہ 43000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کھل کر بیچ نہیں ہے کیونکہ سٹاکسٹ کے ہاتھوں میں اوپر ریٹس والے مال ہیں۔ .
Nov 19 2025 15:29:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کچے مال 185 جبکہ مشین کلین مال 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 530/540 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ دبئی سے 58/60 کاؤنٹ 310/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 58/60 کاؤنٹ کی بکنگ 980 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا لوکل میں اتنے مال نہیں ہیں 8/9 ایم ایم کے 235 سے 255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ بکنگ 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ 370 کلپر برانڈ 350 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 19 2025 15:27:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں نئے مالوں کی آمدن شروع ہے کٹائیاں ہو رہی ہیں اور 12500 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہیں۔ تھر پارکر کے مال کراچی پہنچ کے لیے 13400 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے تھے۔ .
Nov 19 2025 14:53:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17000/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج کنری منڈی میں تقریباً 3500 پلس بوری تک آمدن تھی اور آج زیادہ تر گیلے مالوں کی آمدن تھی جسکی وجہ سے 400/500 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ہائبرڈ نمبر 1 کوالٹی مالوں کے 18000 رچ سٹار نمبر 1 کوالٹی 21500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Nov 19 2025 14:52:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں 17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ایکسپورٹ میں تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ ہے۔ .
Nov 19 2025 14:42:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور 2 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور جہاز والے مالوں کے 173 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کرمسن جہاز 21 تاریخ کو کراچی پورٹ پر متوقع ہے۔ حاضر میں مال نہیں ہے۔ .
Nov 19 2025 14:16:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9750/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملرز اور دکاندار ہی ماش میں کام کر رہے ہیں انویسٹرز فلحال دلچسبی نہیں لے رہے ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 810 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 9934 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Nov 19 2025 14:15:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 4 روپیہ کلو مارکیٹ تیز اوپن ہوئی ہے اور 120 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فلحال حاضر میں یہی جہاز والے مال ہیں جب تک مزید مال نہیں لگتے مارکیٹ بہتر ہی ہے کھل کر کام کرنا چاہیے۔ بکنگ کنٹینرز میں 338 جبکہ جہاز میں 317 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے تھے۔ .
Nov 19 2025 13:48:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سنٹرل پنجاب سائڈ ملز چل پڑی ہیں آمدن ہو رہی ہے۔ نون شوگر ملز 17425 رمضان 17400 سلانوالی 17380 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ بھی جڑانوالہ سورج سویرہ 17375 کسان 17325 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی جے ڈی ڈبلیو 17425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آر وائ کے شوگر ملز کے 17375 اشرف 17350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ گاہک نہیں ہے کم کر کے مال مل جاتا ہے۔ زیریں سندھ سائڈ ملز فلحال نہیں چلی ہیں مال نہیں ہے جسکی وجہ سے ریٹ تیز مانگتے ہیں زیریں سندھ 18800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 19 2025 12:58:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9800/10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ایوریج کے حساب سے۔ اچھے سفید مال کے 10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 30 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 920/950 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 19 2025 12:52:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 6800/6900 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج اوکاڑہ منڈی میں تقریباً 600/700 گٹو تک آمدن تھی۔ جوار اس سال شارٹ ہیں اور آمدن بھی کم ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 19 2025 12:30:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دیسی مکئ فتح جنگ ہری پور کوالٹی مارکیٹ 3900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں مال خرید رہے ہیں۔ .
Nov 19 2025 12:21:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 172/172.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سودیمہ ویسل کا بھی یہی ریٹ ہے۔ کوورنگ والے گاہک ہیں جبکہ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ تھل کے مال کے 7250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بازار تو بہتر ہے آگے جو پورٹ پر مال لگ رہا ہے یہ اوپر ریٹ میں پڑتا ہے۔ تاہم حاضر کام بھی ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے۔ لوکل میں زیادہ کام نہیں کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مزید آگے جو پائپ لائن میں مال ہیں وہ نیچے ریٹوں میں ہیں وائٹئرا کے مال 156 میں مل جاتے ہیں۔ اس کے علاؤہ جنوری میں کافی مال آنا ہے پاکستان میں۔ کنٹینرز میں بھی اور بلک میں بھی۔ فل حال بازار بہتر ہے لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور ہے۔ اس لیے تھوڑی بہت بہتری کے چکر میں آگے زیادہ پھنسنے کے امکانات ہیں۔ حاضر ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی حال ہی میں اپریل میں بھی کالا چنا 30 روپیہ کلو پڑتے سے نیچے بک رہا تھا اور عموماً مارکیٹ لوکل سپلائ زیادہ ہونے کی وجہ سے پڑتے سے نیچے چل رہی ہوتی ہے۔ آگے جہاں مال زیادہ لگیں گے مارکیٹ موقع دے گی۔ .
Nov 19 2025 12:16:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 11200/11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن نہ ہونے کی وجہ سے حاضر میں سٹاکیہ کھل کر بیچ نہیں دے رہا ہے۔ .
Nov 19 2025 12:01:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 19 2025 11:59:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مالوں کے 3450 جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے خشک مالوں کے 8600/8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے مال نمی والے آرہے ہیں خشک مال کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott