Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Apr 15 2026
Dec 10 2025 13:19:36 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید بھاگ ناڑی 200 روپیہ من مزید کمزور ہے اور 4200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ دادو ابھی آمدن شروع نہیں ہوئ ہے۔ فل حال مارکیٹ نرم ہے۔ ٹریڈرز بھی ابھی رہے ہوئے ہیں مال نہیں خرید رہے ہیں۔ مال ہیں بھی نمی والے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق عموماً جب پلیرز برسیم میں جیتے ہوتے ہیں تو وہ جواروں میں زور لگاتے ہیں لیکن اس سال برسیم میں ہر طرف ٹریڈرز کو کافی نقصان ہوا ہے۔ دکان داروں کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ انویسٹرز کو بھی نقصان ہوا ہے۔ اس لیے ابھی فل حال خاموشی ہے۔ سدا بہار جوار بھی اوکاڑہ منڈی میں 7200/7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بیچ ہے۔ گاہکی کمزور ہے۔ آج آمدن 2 گاڑی تک کی تھی .
Dec 10 2025 12:42:26 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مال 3500 جبکہ پلانٹ والے مال 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8750 روپیہ کوئنٹل جبکہ پلانٹ والے مال 9000/9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ راولپنڈی پہنچ میں پلانٹ والے مال 9300/9400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی پہنچ میں تھرپارکر والے مالوں کے 9000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال نیچے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Dec 10 2025 12:41:32 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے جبکہ لائنوں سے 200 کم کر کے بھی مال مل جاتے ہیں۔ لائنوں پر مال سٹاک بہت ہوا ہے۔ .
Dec 10 2025 12:21:23 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سودیمہ ویسل کے مال ایڈوانس پیمنٹ 161 روپیہ کلو جبکہ کیش پیمنٹ پر 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل 6850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ بکنگ بھی رکی ہوئ ہے۔ پائپ لائن میں کافی مال بک ہیں پہلے سے ہی اس لیے اب کوئ بکنگ میں جا نہیں رہا ہے۔ دوسری جانب لالڑی چنوں کی مارکیٹ بہتر ہے۔ لائنوں پر 7500 سے 8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 9700 سے 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال یہ دو ماہ بھنائ کا سیزن ہے اور تنزانیہ کے اچھی کوالٹی مال بھی کم ہیں۔ تنزانیہ 175 سے 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کراچی مارکیٹ میں جبکہ ریل پاس مال 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 10 2025 11:48:25 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 10200/300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 70/30 کوالٹی 10700/800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں مال موائسچر والے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے گاہکی کمزور ہے۔ تاہم اس سال پنجاب فصل اچھی ہے۔ جھاڑ اچھا ہے۔ دانا بھی بڑا ہے اور کلر بھی اچھا ہے۔ .
Dec 09 2025 23:11:12 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 15050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ آیا ہے۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ فارورڈ 3 مل 14020 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سنٹرل پنجاب سائڈ 15350/15450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ 15300 سے 15400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ 15350/15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔اج پنجاب بھر کی ملز میں 3725 ٹرالی گنے کی ارائول تھی اور جنوبی پنجاب میں شوگر ملز نے کین ریٹ بھی بڑھایا ہے 425/445 تک ہو گیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں ملز کے درمیان مقابلہ ہے جو ریٹ اچھا دے گا وہاں زیادہ گنا آئے گا۔ .
Dec 09 2025 18:50:48 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 200/300 روپیہ من بہتر ہے اور 12700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز کو نقصان ہے ان ریٹوں میں اس لیے ابھی بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ .
Dec 09 2025 18:41:35 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ہلکی کوالٹی مال 175 رول جبکہ مشین کلین 180/185 روپیہ کلو یوکرین کے 7 ایم ایم مال 205 جبکہ 8 ایم ایم مال 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 205/215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 365 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 09 2025 18:40:16 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں مارکیٹ مزید کمزور ہے اور 119/120 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی کمزور ہے۔ .
Dec 09 2025 18:33:12 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فل حال مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ تاہم حاضر ریٹ رات کو کٹیں گے۔ 3 مل فارورڈ کے سودوں کے 30/40 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور 14010 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 09 2025 18:15:43 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت شام کے اوقات میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کراچی مارکیٹ 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 09 2025 18:15:13 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی 166.5/167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 09 2025 18:11:55 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ سندھ تھرپارکر کوالٹی لوڈ میں 12700 تک کام ہوئے ہیں 100 کلو کے۔ جبکہ کراچی میں تھرپارکر کوالٹی 12100 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ فل حال ڈیمانڈ سست ہے۔ .
Dec 09 2025 18:10:06 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد اور کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم گڈ ایوریج 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ وائٹ مال 10000/10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔تھرپارکر کوالٹی کے لوڈ میں 8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کی منڈیوں میں بھی تھوڑے تھوڑے مال آجاتے ہیں 400/500 من ان کے 8000 سے 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 09 2025 17:46:42 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر سودیمہ ویسل والے مال 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ وائٹیرا ویسل جو آنا ہے اس کے مال کے 152.25 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6815 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ رکی سی ہے۔ نومبر میں 188 کنٹینر کی آمدن تھی بلک کے علاؤہ آسٹریلیا سے جبکہ تنزانیہ سے 80 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Dec 09 2025 17:36:55 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کابلی مونگ کی آمدن نہیں ہو رہی ہے افغانستان کے ساتھ تجارت بند ہونے کی وجہ سے۔ دوسری جانب نومبر میں کراچی پورٹ پر 178 کنٹینر کی آمدن تھی مونگ ثابت کی۔ .
Dec 09 2025 17:35:39 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور 8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں کچے مالوں کے۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ پلانٹ والے مال ملتان فیصل آباد پہنچ میں 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ لائن 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 09 2025 15:25:46 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ برسیم کے نومبر کے مہینے میں بھی 88 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ .
Dec 09 2025 15:21:10 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ہلکی کوالٹی مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رکی ہوئ ہے 530/40 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ نومبر میں کراچی پورٹ پر رشیا سے 602 کنٹینر کی آمدن تھی۔ یوکرین کے 7 ایم ایم مال 205 جبکہ 8 ایم ایم مال 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یہ کچے مال کے ریٹ ہیں جبکہ یوکرین کے تیار کر کے صفائی کروا کر سارٹ کر کے 228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا کچا مال 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ تیار کر کے برانڈ بنا کر 170/175 روپیہ کلو تک بک جاتے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ جس میں 9 ایم ایم کی پرسنٹیج 60٪/70% تک ہو وہ 245/250 ریٹ ہے۔ کینیڈا مال کم ہیں نومبر میں 38 کنٹینر کی آمدن تھی۔ بکنگ 710 ڈالر ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 217.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 365 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نومبر میں امیریکن چنا بھی 38 کنٹینر کی آمدن تھی۔ اس بار جبل علی پورٹ سے کافی مال کمیشن پر پاکستان بکنے آئے ہیں نومبر کے مہینے میں 93 کنٹینر آئے ہیں۔ .
Dec 09 2025 14:57:06 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کراچی مارکیٹ میں 166/167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نومبر کے مہینے میں کراچی پورٹ پر بلک میں 30452 ٹن مال آیا ہے جبکہ 120 کنٹینر آئے ہیں اور مزید بھی آگے سپلائ میں بھی مال ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ سست ہی ہے۔ مزے داری نہیں ہے ۔ .
Dec 09 2025 14:56:25 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 11000/11100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ڈیمانڈ سست ہے۔ ملرز بھی کھل کر گاہک نہیں ہیں۔ اس ٹائم پر عموماً لوکل تھل کے سٹاکسٹ تل فروخت کر کے گوارے کی طرف جاتے ہیں۔تھل کے سٹاکسٹ بھی تل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ .
Dec 09 2025 14:33:31 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے بیچ کھل کر نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جو ایران سے پہلے سودے ہوئے تھے وہ تو ٹیکس زیادہ ہونے سے وارہ کھاتے ہیں لیکن جو نئے سودے ہوئے ہیں وہ جو نیا ٹیکس ایران نے لگایا ہے اوپر پڑتا ہے۔ ایرانی کرنسی میں 2 ملین تک کا ٹیکس ہے اور ایرانی کرنسی کمزور بھی کافی ہوگئ ہے۔ بکنگ انڈیا سے گولی کوالٹی 1345 ڈالر جبکہ ٹکڑا کوالٹی 1270 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 09 2025 14:32:51 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کویٹہ منڈی میں مارکیٹ 400 روپیہ من کمزور ہے اور 32600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کمزور ہوئ ہے 50 ڈالر اور 2500 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Dec 09 2025 14:30:06 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ بھی رکی ہوئ ہے 850 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ نومبر کے مہینے میں کراچی پورٹ پر 269 کنٹینر کی آمدن تھی ماش ثابت کی۔ .
Dec 09 2025 14:29:15 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں میں 2 روپیہ کلو کمزور ہے اور 121 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے ریٹیل میں دال کی گاہکی کمزور ہے۔ بکنگ 340 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں دسمبر شپمنٹ کے جو کراچی پورٹ پر 107.38 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ آگے پائپ لائن میں مال ہیں کنٹینرز میں بھی اور بلک میں بھی۔ نومبر کے مہینے میں بھی بلک مال کے علاؤہ 425 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ آگے جہاں بلک میں مال لگنا شروع ہونگے بازار میں دوبارہ نرمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Dec 09 2025 14:11:28 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 500/700 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بازار بہتر ہے۔ مارکیٹ 1000/2000 مزید پلس ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایکسپورٹرز گاہک ہیں۔ ایکسپورٹ میں ڈیمانڈ اچھی ہے اور پرافٹ بھی اچھا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا ہلدی کا ریٹ تیز ہے۔ فنگر کوالٹی کا 1800 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 09 2025 14:10:33 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لونگی کوالٹی مالوں کے 24000/26000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں سندھ کے شہزادی کوالٹی بھی طوطا پری کوالٹی وغیرہ بھی مال پڑے ہیں ان کے 12000/14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹیوں کے حساب سے ریٹ ہیں۔ .
Dec 09 2025 13:47:07 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ حاضر مسلسل کمزور ہی ہے۔ سنٹرل پنجاب نون شوگر ملز کے 15575 جبکہ رمضان العریبیہ 15400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ بھی مارکیٹ کمزور ہے اور کسان 15400 سورج 15350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد 15150 حمزہ آر وائ کے 15175 اتفاق 15150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 15500 روپیہ کوئنٹل خیرپور 15400 نوڈھیرو 15600 سکرنڈ باندھی 15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کراچی پورٹ کے باریک مال ہیں ان کی انڈسٹری کے ساتھ بات چل رہی ہے کہ وہ 129/130 میں بیچیں گے۔ فل حال بازار میں نہیں بک رہے ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ دوبارہ 50 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور 13960 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال فارورڈ میں بھی کھل کر گاہکی نہیں ہے۔ اس سال گنے کی ایوریج اچھی ہے اور ملوں میں ریکوری بھی اچھی آ رہی ہے۔ پچھلی بار شروع میں جھنگ شوگر مل کی ریکوری 8 تک کی تھی اس بار 9.5 تک ہے۔ حاضر گاہکی کمزور ہے۔ حاضر مندہ ہی ہے فل حال۔ یارڈ بیلنس بھی روزانہ پلس ہو رہا ہے۔ .
Dec 09 2025 13:01:30 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار دادو کوالٹی مال 300/400 روپیہ من کمزور ہے اور 4400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مال گیلے ہیں اور آمدن بھی ابھی کم ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 7350/7250 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج آمدن 4 گاڑی تک کی تھی۔ جنہوں نے بیجائ کے لیے مال رکھے ہوئے تھے وہ بھی منڈیوں میں مال لے کر ا رہے ہیں فروخت کرنے کے لیے ریٹ اچھا دیکھ کر۔ سدا بہار جوار ہے تو شارٹ ہی لیکن ریٹ بھی کافی تیز ہے۔ .
Dec 09 2025 12:59:12 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی مال 9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں بھی ریگولر کوالٹی کا یہی ریٹ ہے۔ فل حال لوکل میں تو گاہکی ہے لوکل فیکٹریوں والے مال لے جاتے ہیں۔ تاہم ایکسپورٹ میں چائنہ ڈیمانڈ کمزور ہے۔ جس کی وجہ سے اوور آل مارکیٹ سست ہے لوکل بھی انٹرنیشنل بھی۔ .
Apr 15 2026
Apr 15 2026
Apr 15 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott