+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 27 2026 17:45:38
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مزید کمزور ہے اور 8100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ حیدر آباد منڈی میں 7700/7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مونگ کی کاشت تو اچھی ہوئ ہے لیکن آگے موسم بڑا اہم کردار ادا کرے گا۔ مونگ میں مندہ تیزی بھی اب موسم کی صورتحال پر مبنی ہے۔ اگر موسم میں گڑ بڑ ہوتی ہے تو سٹاکیہ پہلے سے ہی شروع ہو جائے گا۔ اگر فصل اچھی اتر آتی ہے تو ریٹوں میں مزید کمی کے امکانات بھی بن سکتے ہیں۔ آگے یکم جولائ کو بارشوں کا سپیل ہے پھر آگے 5 جولائ سے 11 جولائ بھی بارشیں ہیں