+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 04 2025 16:26:03
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ نمبر 1 کوالٹی مال شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو بہتر ہیں اور ایڈوانس پیمنٹ پر 215 جبکہ کیش پیمنٹ پر 217 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایل ڈی سی والے مال 202 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے دال کی ڈیمانڈ ہے مال بک جاتے ہیں۔ بکنگ نمبر 1 کوالٹی 660/670 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 630 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج انڈیا بازار 100/150 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوا ہے۔ بیکانہر منڈی میں 6150 جبکہ دہلی منڈی میں 6225 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ انڈیا درجہ حرارت یک دم 7 ڈگری تک بڑھا ہے۔ سردیوں میں گرمی والا موسم بن گیا ہے۔ انڈیا کالے چنے کی کاشت کے علاقوں میں پرسوں درجہ حرارت 24 ڈگری تک تھا جبکہ کل 31 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ فصل کے لیے اچھا نہیں ہے۔ انڈیا فصل تو اچھی ہے لیکن پودے پر پھول کم ہیں جس سے پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔